تاریخ شائع کریں2017 22 July گھنٹہ 14:23
خبر کا کوڈ : 276247

آل خلیفہ کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ جعلی ہے

حکومت بحرین سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ا ن کے بارے میں جو بھی الزامات عائد کئے ہیں وہ بے بنیاد اور جعلی ہیں
رضی القطری نے جو تشدد برداشت کیا ہے اگر آل خلیفہ کے وزار پر یہ تشدد ایک گھنٹے کیا جائے تو وہ سب باتیں بتادیں گے کہ یہ سب کس کی سازش ہے
آل خلیفہ کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ جعلی ہے
انسانی حقوق کے  سر گرم کارکن اور عالم دین نے آل خلیفہ کی جانب سے پیش کی جا نے والی رپورٹ کو جعلی کہہ کر رد کر دیا ہے۔

تقریب، خبر رساں ایجنسی ﴿تنا﴾ کے مطابق، بحرین میں حقوق بشر کے ناظر حجت الاسلام شیخ میثم سلمان،اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ” حکومت  قیدیوں سے زبردستی بیان دلوارہی ہے کہ ان پر کسی قسم کا کو ئی تشدد نہیں ہورہا، یہ حکومت کی بوکھلاٹ کی علامت ہے “

انھوں نے مزید کہا کہ،” حقوق بشرکے تین سر گرم کارکن محمد خلیل الشاخوری، رضی القطری، ابتسام الصائغ،اپنی سرگرمیوں کی وجہ سے گرفتار ہیں، انھوں نے کہا کہ میں حکومت بحرین سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ا ن کے بارے  میں جو بھی الزامات عائد کئے ہیں وہ بے بنیاد اور جعلی ہیں “۔

اس عالم دین نے کہاکہ”حکومت سیاسی قیدیوں پر تشدد کرتی ہے اور  ابتسام الصائغ جیسے قیدیوں کے بیانات آل خلیفہ کے لئے رسوا کن ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ” حکومت جھوٹ بولتی ہے کہ ان حقوق بشر کے کارکنوں کا تعلق قطر اور اخوان مسلمین اور حزب اللہ سے ہے یہ ایسی باتیں ہیں کہ جو ایک احمق بھی ان کو قبول نہیں کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ ” رضی القطری نے جو تشدد برداشت کیا ہے اگر  آل خلیفہ کے وزار پر یہ تشدد ایک گھنٹے  کیا جائے تو وہ سب باتیں بتادیں گے کہ یہ سب کس کی سازش ہے “ ۔
https://taghribnews.com/vdchk-niq23nqid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ