تاریخ شائع کریں2017 31 August گھنٹہ 12:28
خبر کا کوڈ : 281845

امریکہ نے عراق اور افغانستان میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے

پاکستان میں 70 سالوں میں 19 حکومتیں تبدیل ہوئیں لیکن عوام کے حالات تبدیل نہیں ہوئے
پاکستان کو مخلص، دیانتدار اور باصلاحیت قیادت کی ضرورت ہے
امریکہ نے عراق اور افغانستان میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے
​جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ امریکہ نے عراق اور افغانستان میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی راہنما اور مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے نگران اعلی صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے جے یو پی لاہور کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا افغانستان سے ناکام ہو کر نکلنا نوشتہ دیوار ہے، عراق اور افغانستان پر امریکی حملے کا کوئی جواز نہیں تھا، امریکہ نے عراق اور افغانستان میں لاکھوں بے گناہ انسانوں کو قتل کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے، پاکستان میں 70 سالوں میں 19 حکومتیں تبدیل ہوئیں لیکن عوام کے حالات تبدیل نہیں ہوئے، ہر آنیوالا حکمران عوام کے جذبات سے کھیلتا رہا، روٹی کپڑا اور مکان کا ضامن نظام مصطفے ہے۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ امریکہ شیطانی اور دجالی قوتوں کا سرغنہ ہے، روہنگیا مسلمان ظلم کا شکار ہیں لیکن ان کے حق میں کوئی آواز نہ اٹھنا المیہ ہے، پاکستان کو مخلص، دیانتدار اور باصلاحیت قیادت کی ضرورت ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے مذموم کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مسلمان ظلم اور ناانصافیوں کا شکار ہیں، عالمی سازش کے تحت عالم اسلام کے وسائل پر قبضہ اور امت کو تقسیم کیا جارہا ہے، فرقہ واریت پھیلانے والے امریکہ اور بھارت کا ایجنڈا پورا کر رہے ہیں، اسلام دشمن طاقتوں نے فرقہ واریت کو اسلام کیخلاف ہتھیار بنا لیا ہے، وحدت امت ہی عالم اسلام کے مسائل کا حل ہے۔
https://taghribnews.com/vdchkznim23n66d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ