تاریخ شائع کریں2017 26 April گھنٹہ 16:07
خبر کا کوڈ : 266455

سعودی فوجی ٹھکانے زلزال میزائل کے نشانے پر

یمنی فوج اور عوامی رضا کاروں نے سعودی اتحادی فوجیوں پر زلزال نامی میزائل سے حملہ کیا
یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج نے ایک بار پھر سعودی فوجی ٹھکانوں کو زلزال نامی میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
سعودی فوجی ٹھکانے زلزال میزائل کے نشانے پر
یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج نے ایک بار پھر سعودی فوجی ٹھکانوں کو زلزال نامی میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضا کاروں نے سعودی اتحادی فوجیوں پر زلزال نامی میزائل سے حملہ کیا ہے۔جیزان کے علاقے الموسم میں موجود سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر زلزال اور کاتیوشا نامی میزائل داغے گئے ہیں۔

یمنی فوج نے زلزال اور کاتیوشا میزائلوں کے ساتھ ساتھ مارٹر گولوں سے بھی جیزان کے الدخان اور المصفوقہ نامی علاقوں پرحملہ کیا ہے۔یمنی نشانہ بازوں نے جیزان کے ہی علاقے الفریضہ میں تین سعودی اہلکار اور مشرقی یمن کے علاقے صراوح میں مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی کے 4جنگجووں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مغربی تعز کے حذران نامی علاقے میں مفرور صدر منصور ہادی کے دہشت گردوں اور یمنی سرکاری فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔دوسری طرف سعودی اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے تعز کے الوازعیہ پر شدید بمباری کی ہے۔

واضح رہے کہ آل سعود آل یہود سے مل کر نہتے یمنیوں پر وحشیانہ حملوں میں مصروف ہیں۔بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سعودی حملوں میں اب تک 12 ہزار افراد شہید اور 20 ہزار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔شہید یا زخمی ہونے والے افراد میں سے ایک بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdchm-nim23n-kd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ