تاریخ شائع کریں2016 19 December گھنٹہ 14:08
خبر کا کوڈ : 254359

شراب کی فروخت اور اسلام قبول کرنے کے لئے شرائط کے خلاف احتجاج

پاکستان کے آئین کی روح سے ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کا تحفظ حاصل ہے
ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے زیر اہتمام سندھ میں شراب فروخت کرنے کی اجازت اور18سال سے کم عمر افراد پر اسلام قبول کرنے کی پابندی کے خلاف مسجد شہداءمال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ و جلسہ عام منعقد کیاگیا۔
شراب کی فروخت اور اسلام قبول کرنے کے لئے شرائط کے خلاف احتجاج
ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے زیر اہتمام سندھ میں شراب فروخت کرنے کی اجازت اور18سال سے کم عمر افراد پر اسلام قبول کرنے کی پابندی کے خلاف مسجد شہداءمال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ و جلسہ عام منعقد کیاگیا۔

احتجاجی مظاہرے سے ملی یکجہتی کونسل کے رہنماﺅں لیاقت بلوچ، میاں مقصود احمد، سردارمحمد خان لغاری، ذکر اللہ مجاہد، علی عمران شاہین، اشتیاق کاظمی و دیگر مقررین نے خطاب کیا جبکہ انورگوندل، نعیم بادشاہ، سید حسن باری، محمد فاروق چوہان، قاری عطاءالرحمان اور عبدالعزیز عابد نے بھی شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے آئین کی روح سے ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کا تحفظ حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1973ء کے آئین کے مطابق ریاست کامذہب دین اسلام ہے اس سے انحراف کرتے ہوئے کوئی قانون نہیں بن سکتا۔ دین اسلام ساری دنیا میں تیزی سے پھیلنے والامذہب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 18سال سے کم عمر افراد کو اسلام قبول کرنے سے روکنا قابل مذمت ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی اس بل کو غیر اسلامی قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔ سندھ حکومت کی طرف سے بل پر نظر ثانی کرنا کافی نہیں بلکہ اسے واپس لیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے عجلت میں پرائیویٹ بل کو سرکاری بناکر سندھ اسمبلی سے منظور کروایا۔ پیپلزپارٹی میں چند سیکولر ذہنیت کے حامل افراد نے بلاول بھٹو کا گھیراﺅ کیا ہواہے۔ ہم پاکستان کی اقلیت کے حقوق کے پاسبان ہیں۔

ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے صدرمیاں مقصود احمدنے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے سندھ اسمبلی میں 18 سال سے کم عمر افراد کے قبول اسلام پرپابندی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ حکمران اللہ اور اس کے رسول کی تعلیمات کے خلاف قانون سازی کرکے عذاب خداوندی کو دعوت دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ 16دسمبر تازہ گزرا ہے، قوم پیپلزپارٹی کے زخموں کو بھلانے کی کوشش کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی بل کے حوالے سے قوم کو مایوسی ہوئی ہے۔ پیپلزپارٹی نے ایک مرتبہ پھرہمارے ایمان اور آئین پاکستان پر حملہ کیا ہے۔ نظر ثانی کا اعلان ناکافی ہے اس بل کو فوری طور پر واپس لیاجائے۔ اسلام ہمارادین ہے یہ بل خلاف اسلام ہے۔

انہوں نے تاکید کہ آصف علی زرداری مسلمان ہونے کاعملی ثبوت دیں اور اس خلاف شریعت بل کو واپس لیاجائے۔
https://taghribnews.com/vdchmkniw23nmxd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ