تاریخ شائع کریں2017 29 June گھنٹہ 11:24
خبر کا کوڈ : 273259

ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے نفاذ کے لئے تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا

یورپی یونین کی جانب سے ڈاکٹر حسن روحانی کو دوسری مرتبہ ایران کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
انتخابات میں ایرانی عوام کی نمایاں شرکت ملکی سیاسی معاملات میں عوام کے تعاون کی روشن مثال ہے
ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے نفاذ کے لئے تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا
 یورپی یونین نے ڈاکٹر حسن روحانی کو دوسری مرتبہ ایران کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلاے کے مطابق یورپی یونین نے ڈاکٹر حسن روحانی کو دوسری مرتبہ ایران کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے نفاذ کے لئے تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے پر تاکید کی ہے.

تفصیلات کے مطابق، یورپی کونسل کے چیئرمین ڈونلڈ ٹسک اور یورپی کمیٹی کے سربراہ جین کلاڈ یانکر نے ڈاکٹر حسن روحانی کے نام اپنے مشترکہ خط میں ایران کے حالیہ صدارتی انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت کی تعریف کی.

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ایرانی عوام کی نمایاں شرکت ملکی سیاسی معاملات میں عوام کے تعاون کی روشن مثال ہے.

اعلی یورپی قیادت نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کے نفاذ کے حوالے سے مکمل تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ ہم جوہری معاہدے کو بین الاقوامی سفارتکاری میں اہم کامیابی سمجھتے ہیں.

خط میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ ایران اور یورپ کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے بالخصوص عنقریب مستقبل میں ایران میں یورپی یونین کے دفتر کا بھی افتتاح کیا جائے گا.

یورپی عہدیداروں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ صدر حسن روحانی کے دوسرے دور میں ایرانی عوام کو اپنے مقاصد کے حصول کے لئے مزید کامیابی ملے گی جس سے ملک کی خوشحالی اور اقتصادی ترقی کی سطح میں اضافہ ہوگا.
https://taghribnews.com/vdchmxniw23nqid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ