تاریخ شائع کریں2017 26 July گھنٹہ 16:02
خبر کا کوڈ : 276878

امریکہ ایرانی قوم کے حقوق اور مفادات کا احترام کرے

ایرانی عوام گزتشہ چالیس سالوں سے ایسی دشمنی اور جارحانہ پالیسی کا سامنا کررہی ہے
ایرانی عوام گزتشہ چالیس سالوں سے ایسی دشمنی اور جارحانہ پالیسی کا سامنا کررہی ہے
امریکہ ایرانی قوم کے حقوق اور مفادات کا احترام کرے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف 40 سالہ دشمنی سے سبق حاصل کرتے ہوئے ایرانی قوم کے حقوق اور مفادات کا احترام کرے.

صدر 'حسن روحانی' نے بدھ کے روز تہران میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یقینا امریکی کانگریس کے حالیہ اقدامات کا بھرپور انداز میں جواب دے گا.

ایرانی قوم کے خلاف امریکہ کی دیرینہ دشمنی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے عوام اس دشمنی سے واقف ہیں اور ان کا مقابلہ کرنے کاطریقہ بھی اچھی طرح جانتے ہیں.

صدر روحانی نے کہا کہ ایرانی عوام گزتشہ چالیس سالوں سے ایسی دشمنی اور جارحانہ پالیسی کا سامنا کررہی ہے مگر ایسے دباو اور ناروا الزامات کی ہمارے سامنے کوئی حیثیت نہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے نہ صرف ایرانی حکومت بلکہ ہماری قوم کو باغی کہہ رہا ہے مگر ہم یہ نہیں بھول سکتے، جبکہ امریکہ کی دشمنی صرف ایران کے اسلامی نظام سے نہیں بلکہ وہ ایرانی قوم کی مزاحمت، بہادری اور مثال قوم ہونے کے خلاف دشمنی ہے.

انہوں نے امریکی دباو کے خلاف ایرانی قوم کی مزاحمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایسے اقدامات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوتے اور نہ ہی ایرانی عوام اپنی مزاحمت سے پیچھے ہٹیں گے.

ایران کے صدر نے کہا کہ ہماری پالیسی آزاد، مستقل، اسلامی اصولوں اور عوامی خواہشات کی بنیاد پر ہے اور ہمارے فعل اور عمل قوم کی رائے اور ان کے نقطہ نظر کے تحت ہوں گے.

انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج بشمول فوج، پاسداران انقلاب، پولیس اور رضاکار فورس سمیت تمام سیکورٹی فورسز کو قوم کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور یہ فورسز ہماری قوم کے دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں.
https://taghribnews.com/vdchq-ni623nq6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ