تاریخ شائع کریں2017 20 April گھنٹہ 07:32
خبر کا کوڈ : 265870

تہران میں قرآن کریم کے چونتیسویں بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز

اس سال پہلی بار سن رسیدہ، نابینا افراد، خواتین اور طلبا کے مقابلے بھی کرائے جائیں گے
قرآن کریم کے چونتیسویں بین الاقوامی مقابلے تہران کی (عیدگاہ) مصلائے امام خمینی میں شروع ہوگئے ہیں -
تہران میں قرآن کریم کے چونتیسویں بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز
قرآن کریم کے چونتیسویں بین الاقوامی مقابلے تہران کی (عیدگاہ) مصلائے امام خمینی میں شروع ہوگئے ہیں -

تہران میں ہونے والے قرآن کریم کے چونتیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں دنیا کے پانچوں براعظموں کے تراسی ممالک کے دو سو چھہتّر قاری اور حافظ شرکت کر رہے ہیں - قرآنی انعامی مقابلوں کا انعقاد کرانے والی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس سال پہلی بار سن رسیدہ لوگوں ، نابیناؤں ، خواتین اور طلبا کے پانچ بین الاقوامی مقابلے بھی کرائے جائیں گے - رپورٹ کے مطابق ان پانچوں مقابلوں کا قرآنی علوم کے ماہر چالیس اساتذہ اور جج جائزہ لیں گے - ان میں چوبیس جج ایرانی ہوں گے جبکہ سولہ جج غیر ملکی ہوں گے - ان قرآنی مقابلوں کا نعرہ ، ایک کتاب ایک امت ہے جو قرآن کریم کی آیت سے ماخوذ ہے- ان قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب چھبیس اپریل کو ہوگی- چونتیسویں دور کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے ساتھ ہی قرآنی علوم سے متعلق تحقیقات کا دسواں بین الاقوامی اجلاس بھی قم میں منعقد ہوگا - اس اجلاس میں بیس سے زیادہ ملکوں کے علماء و محققین شرکت کریں گے -
https://taghribnews.com/vdchqmniv23n-6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ