تاریخ شائع کریں2017 22 October گھنٹہ 01:11
خبر کا کوڈ : 289775

ملت کا اتحاد ولایت فقیہ کے سائے میں ہی ممکن ہے

نظام ولایت فقیہ ملت کے اتحاد کی پناہ گاہ ہے۔
ایران کے شہر ارومیہ کے اکابرین اہل تسنن نے ٹرامپ کے بیان کی مزمت کی
ملت کا اتحاد ولایت فقیہ کے سائے میں ہی ممکن ہے
ایران کے شہر ارومیہ کے اکابرین اہل تسنن نے ایران کے سپاہ پاسدارن کے خلاف امریکہ کے صدر کے بیان پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹرامپ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملت ایران اور پاسدارن انقلاب کی حمایت کی۔

تقریب،خبررساں ایجنسی﴿تنا﴾ کے مطابق،ایران کے سنی نشین صوبے ارومیہ میں گذشتہ روز اکابرین اہل تسنن نے امریکہ کے متکبر صدر ٹرامپ کی مخالفت اور سپاہ پاسدارن ایران کی حمایت اور ملت کے اتحاد کے تحفظ کے لئے ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا جس میں اس بات کی تاکید کی گئی کہ نظام ولایت فقیہ ملت کے اتحاد کی پناہ گاہ ہے۔

اس مظاہر ے میں امریکہ اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے گئے جبکہ اللہ اکبر کے نعروں سے سارا علاقہ گونج اٹھا۔ مظاہرے سے اکابرین اہل تسنن کے علاوہ صوبے کے مقتدر افراد نے شرکت کی اور اجتماع سے خطاب کیا،اجتماع سے خطاب کے دوران انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈٹرامپ کے بیان کی شدیدمذمت کری اور اسے احماقانہ بیان سے تعبیر کیا ہے۔
اجتماع کے اختتام پر شرکاء نےملت کے اتحاد اورانسجام پر تاکید کی اور اختلاف کادشمن کی سازش قرار دیا ۔
https://taghribnews.com/vdchqwnim23n6qd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ