تاریخ شائع کریں2017 30 April گھنٹہ 09:29
خبر کا کوڈ : 266806

سعوی شاہی خاندان میں اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے

وحدت کو برقرار رکھنے کا بڑا چیلنج درپیش ہے: محمد بن نائف
سعودی عرب میں شاہی خاندان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں جس کی واضح مثال سعودی ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف کا حالیہ بیان ہے۔
سعوی شاہی خاندان میں اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے
سعودی عرب میں شاہی خاندان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں جس کی واضح مثال سعودی ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف کا حالیہ بیان ہے۔ 

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے کہا ہے کہ اس وقت ہمیں مادر وطن کی وحدت کو برقرار رکھنے کا بڑا چیلنج درپیش ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ الریاض میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے وزارتی اجلاس میں تقریر کررہے تھے۔

انھوں نے عرب اور قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کو ذاتی ،نسلی ،فرقہ ورانہ مفادات یا کسی نظریاتی اتحاد سے بالاتر ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ہم اپنے ممالک اور عوام کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کی ترقی اور خوش حالی کو بڑھا سکتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchv-ni-23n-6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ