تاریخ شائع کریں2017 25 July گھنٹہ 16:19
خبر کا کوڈ : 276706

قطر کے اقتدار اعلی کو نقصان پہچانے والی گفتگو ناقابل قبول ہے

امیر قطر نے جمعے کی رات بھی اختلافات کے حل کے لئے باہمی احترام کی بنیاد پر دوحہ کی آمادگی کا اظہار کیا تھا
امیر قطر نے جمعے کی رات بھی اختلافات کے حل کے لئے باہمی احترام کی بنیاد پر دوحہ کی آمادگی کا اظہار کیا تھا
قطر کے اقتدار اعلی کو نقصان پہچانے والی گفتگو ناقابل قبول ہے
قطر کے وزیر خارجہ نے ملک کے اقتدار اعلی کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی مسئلے کے بارے میں کسی بھی طرح کی گفتگو کی پرزور مخالفت کی ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے قطر کے اقتدار اعلی اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے گفتگو کے ذریعے خلیج فارس کے بحران کے حل پر مبنی دوحہ کے موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایسے موضوع پر گفتگو جو قطر کے اقتدار اعلی کے نقصان میں ہو، ناقابل قبول ہے۔

امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی نے جمعے کی رات بھی چار عرب ممالک کے ساتھ اختلافات کے حل کے لئے باہمی احترام کی بنیاد پر دوحہ کی آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے پانچ جون سے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کر لئے ہیں اور زمینی ، بحری اور فضائی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchv-ni-23nqqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ