تاریخ شائع کریں2017 20 July گھنٹہ 17:24
خبر کا کوڈ : 276003

سپریم کورٹ کا ٹرمپ کے حق میں فیصلہ

پناہ گزینوں کی آمد پر پابندی: سپریم کورٹ کا ٹرمپ کے حق میں فیصلہ
6 مسلمان ملکوں سے اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لئے آنے والے مسافروں کے ساتھ رعایت برتی جائے۔امریکی سپریم کورٹ
امریکی سپریم کورٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پناہ گزینوں کی آمد پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے حکم دیاہے کہ 6 مسلمان ملکوں سے اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لئے آنے والے مسافروں کے ساتھ رعایت برتی جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں ٹرمپ انتظامیہ کو اجازت دی کہ وہ 7 مسلمان ملکوں کے پناہ گزینوں سے متعلق اپنی نئی پالیسی پر عمل درآمد کرے لیکن 6 ملکوں خاص طور پر مسلمان ملکوں سے اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لئے امریکا آنے والے مسافروں سے رعایت برتی جائے اور انہیں اپنے پیاروں سے ملنے دیا جائے۔

ٹرمپ کی پابندی کے مطابق تمام پناہ گزین 120 روز تک امریکا میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ شام کے شہریوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔ امریکا کی وفاقی ریاستی عدالتوں نے ٹرمپ کی پناہ گزینوں سے متعلق پابندی کو معطل کردیا تھا لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اپیل عدالتوں کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اب اعلیٰ عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchv-nix23nqvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ