تاریخ شائع کریں2017 24 June گھنٹہ 00:15
خبر کا کوڈ : 272700

سعودی عرب: مکہ مکرمہ میں داعش دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

دشہتگرد نے اس وقت اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا کہ جب سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں نے ایک دہشتگرد گروہ کو اپنے محاصرے میں لے لیا تھا
اس سے پہلے سعودی زرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے مکہ مکرمہ اور جدہ میں دو عمارتوں کو اپنے محاصرے میں لیا ہوا ہے۔
سعودی عرب: مکہ مکرمہ میں داعش دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ بیت اللہ کے نزدیک سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں پانچ مسافر اور چار سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے علاقے اجیاد المصافی میں تکفیری گروہ داعش کے ایک دشہتگرد نے اس وقت اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا کہ جب سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں نے ایک دہشتگرد گروہ کو اپنے محاصرے میں لے لیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ دہشتگرد گروہ اجیاد المصافی نامی عالقے میں واقع ایک اپارٹمنٹ کو اپنی دہشتگردانہ سرگرمیوں کے لئے استعمال کرتے تھے اور مسجد الحرام کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے جب اس دہشتگرد گروہ کو گرفتار کرنا چاہا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی اور ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں پانچ مسافر اور چار سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

اس سے پہلے سعودی زرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے مکہ مکرمہ اور جدہ میں تین عمارتوں کو اپنے محاصرے میں لیا ہوا ہے۔

اخباریہ الوطن نامی اخبار نے اپنی ویب سائیٹ پر خبر دی تھی کہ جمعے کی صبح ہی سے مکہ مکرمہ کے علاقے العسیلہ کی ایک عمارت جبکہ جدہ میں ایک عمارت کا محاصرہ کیا گیا ہے کیونکہ سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کو شک ہے کہ ان عمارتوں میں دہشتگر چھپے ہوئے ہیں۔

https://taghribnews.com/vdchviniv23nqqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ