تاریخ شائع کریں2016 27 December گھنٹہ 16:35
خبر کا کوڈ : 255204

اقوام متحدہ صرف کلب بن کر رہ گیا ہے، امریکہ

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقوام متحدہ پر شدید تنقید
20 جنوری کے بعد حالات بدل جائیں گے کیوں کہ 20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
اقوام متحدہ صرف کلب بن کر رہ گیا ہے، امریکہ
نیویارک: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افسوسناک ادرہ صرف کلب بن کر رہ گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا  کہ اقوام متحدہ ایک ایسا کلب بن کررہ گیا ہے جہاں لوگ آتے ہیں اور باتیں کرتے اور اچھا وقت گزار کر چلے جاتے ہیں جو افسوسناک ہے۔

The United Nations has such great potential but right now it is just a club for people to get together, talk and have a good time. So sad!

— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) December 26, 2016

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیلی بستیوں کے قیام کے خلاف قرارداد کو ملتوی کرایا تھا تاہم گزشتہ ہفتے 14 ممالک کی واضح حمایت کے بعد قرارداد کو منظور کرلیا گیا تھا جس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ قرارداد کو منظور کرانے میں امریکا کا ہاتھ ہے جب کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قرارداد کی منظوری کے بعد ٹوئٹر ہی پر کہا تھا کہ 20 جنوری کے بعد حالات بدل  جائیں گے کیوں کہ 20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdchvmnik23nmid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ