تاریخ شائع کریں2017 26 June گھنٹہ 11:14
خبر کا کوڈ : 272999

صدر مملکت کی جانب سے اسلامی ممالک کے سربراہان مملکت کے نام عید فطر کا تہنیتی پیغام

اس عید کے طفیل پوری دنیا کے سامنے اس دین الہی کی صاف و شفاف تصویر پیش کی جائے گی
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں عیدالفطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔
صدر مملکت کی جانب سے اسلامی ممالک کے سربراہان مملکت کے نام عید فطر کا تہنیتی پیغام
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں عیدالفطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کی شام عید سعید فطر کی مناسبت سے اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے نام تہنیتی پیغام ارسال کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ رحمت و برکت کی اس عید کے طفیل، ایک دوسرے کے ساتھ اخّوت و ہمدلی اور مسلمانوں میں امن و استحکام کے قیام کے ساتھ پوری دنیا کو اس دین الہی کی صاف و شفاف تصویر پیش کی جائے گی۔

صدر مملکت نے تاکید کی کہ دین اسلام کی اعلی تعلیمات پر عمل اور صیام و قیام کی عبادت سے استفادہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اسلامی سرزمینوں سے تشدد و انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ بیشتر عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، فلسطین، اردن، سوڈان اور مصر میں اتوار کو عیدالفطر منائی گئی جبکہ عراق و لبنان کے اہلسنت مسلمانوں نے بھی اتوار کے روز عید فطر کا تہوار منایا تاہم اسلامی جمہوریہ ایران میں ماہ رمضان کے تیس روزے پورے ہونے کے بعد پیر کے روز عیدالفطر کا اعلان کیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchwiniw23nqwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ