تاریخ شائع کریں2017 21 January گھنٹہ 13:57
خبر کا کوڈ : 257699

پاکستان: پارا چنار دھماکے کی مذمت

زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار منتقل کیا جا رہا ہے
آج صبح پارا چنار سبزی منڈی میں دھماکے سے 23 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد خمی ہوگئے
پاکستان: پارا چنار دھماکے کی مذمت
پاکستان کے وزیراعظم اور اس ملک کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے پارا چنار دھماکے کی مذمت کی۔ پاکستان کے وزیراعظم،وفاقی وزیرداخلہ، گورنر خیبر پختوںخوا اور اس ملک کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے پارا چنار میں  ہونےوالے دھماکے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی مذمت کی۔

پاکستان کےوفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پارا چنار دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پاکستان کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں منجملہ تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مجلس وحدت مسلمین، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان عوامی تحریک نے پارا چنار دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تکفیری دہشتگردوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے۔

ادھر مشیراطلاعات خیبرپختونخوا مشتاق غنی نے پاراچنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ آج صبح پارا چنار سبزی منڈی میں دھماکے سے 23 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد خمی ہوگئے دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔

زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار منتقل کیا جا رہا ہے۔ جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کو مرکزی امام بارگاہ اور کالج کالونی کی مسجد میں بھی منتقل کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق صبح کے وقت سبزی منڈی میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے، دہشتگردوں نے منظم منصوبہ بندی کے تحت اس آسان ہدف کو نشانہ بنایا۔
https://taghribnews.com/vdchwqniw23nm-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ