تاریخ شائع کریں2015 5 August گھنٹہ 02:35
خبر کا کوڈ : 200592

اٹلی کے اعلی سطحی وفد کا دورہ تہران

اٹلی کے اعلی سطحی وفد کا دورہ تہران
اٹلی کے وفد کے اس دو روزہ دورے میں توانائی، زراعت اور نقل و حمل، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں گفتگو ہو گی-
اٹلی کے اعلی سطحی وفد کا دورہ تہران
اٹلی کے وزیر خارجہ، ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں-اٹلی کے وزیر خارجہ پاؤلو جنٹیلونی اور وزیر اقتصادیات فیڈریکا گوئیڈی منگل کی دوپہر ایک اعلی سطحی اقتصادی و سیاسی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں- اٹلی کے وفد کے اس دو روزہ دورے میں توانائی، زراعت اور نقل و حمل، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں گفتگو ہو گی- اس دورے میں ایران کے ایوان صنعت و تجارت میں ایرانی حکام اور اٹلی کے وفد کا اجلاس بھی منعقد ہو گا- واضح رہے کہ ویانا ایٹمی معاہدے کے بعد اٹلی کے اعلی سطحی وفد کا یہ پہلا دورہ ایران ہے- البتہ گذشتہ دو برسوں کے دوران اٹلی کے وزیر خارجہ تہران کا دو بار دورہ اور دونوں ملکوں کے حکام مختلف مسائل پر گفتگو کر چکے ہیں-
https://taghribnews.com/vdchwvnii23nvmd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ