تاریخ شائع کریں2017 18 February گھنٹہ 12:11
خبر کا کوڈ : 260497

حضرت لعل شہباز کے مزار پر دہشتگردی کا مقدمہ درج / جاں بحق افراد کی تعداد ۸۰ سے تجاوز کرگئی

خودکش بمبار سمیت 5 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا جب کہ مقدمے میں دہشت گردی اورایکسپلوزوایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گی ہیں
حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں دہشت گردی اور ایکسپلوزوایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔
 حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں دہشت گردی اور ایکسپلوزوایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جامشورومیں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پرخودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، سب انسپیکٹررسول بخش پنہورکی فریاد پرخودکش بمبار سمیت 5 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا جب کہ مقدمے میں دہشت گردی اورایکسپلوزوایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گی ہیں۔ 

درج کرائی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق 4 نامعلوم افراد ریکی کرتے رہے اوروقوعہ کے بعد فرارہوگئے، مزار پر7 بج کر ایک منٹ پر دھماکہ ہوا جس میں 74 افراد جاں بحق اور140 زخمی ہوئے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق  لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے خوفناک خودکش دھماکے کے مزید 8 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے زائرین اور عقیدت مندوں کی تعداد 88 ہوگئی ہے۔

گذشتہ روز جاں بحق ہونے والے زخمیوں میں سے 5 افراد لاڑکانہ کے چانڈکا ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اب بھی عبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ سیہون شریف میں 8 افراد، چانڈکا میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال لاڑکانہ میں 13، پاکستان میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال نواب شاہ میں 29 زخمی زیر علاج ہیں۔

لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد میں 12 افراد کا علاج کیا جارہا ہے، جبکہ کراچی کے پی این ایس شفا ہسپتال میں 7 جبکہ ٹراما سینٹر میں 6 افراد زیر علاج ہیں۔

 
https://taghribnews.com/vdchwvniq23n-kd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ