تاریخ شائع کریں2017 23 August گھنٹہ 11:33
خبر کا کوڈ : 280710

شہید حججی مدافعین حرم کے ایثار کا ایک نمونہ

شہید محسن حججی کی عاشقانہ شہادت نے ایران اور جہان اسلام میں شہادت و ایثار کی ایک موج کا کام دیا ہے
شہید حججی مدافعین حرم کے ایثار کا ایک نمونہ
شہید محسن حججی کی عاشقانہ شہادت نے ایران اور جہان اسلام میں شہادت و ایثار کی ایک موج کا کام دیا ہے۔
  
سردار بے سر ادبی سمپوزیم: شہید محسن حججی کے سربراہ حجت السلام سید عبداللہ حسینی نے تقریب کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محسن حججی کی عاشقانہ شہادت نے ایران اور جہان اسلام میں شہادت و ایثار کی ایک موج کا کام دیا ہے اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ شہید آئمہ اہل بیت علیہم السلام کی توجہ کا حامل ہے،ان کا خون مدافعین حرم سے محبت اور ہمدلی کا سبب بنا ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ “ان کی شہادت مدفعین حرم کے لئے ایثار و فداکاری کے ایک نمونہ عمل میں تبدیل ہو چکی ہے ۔

 انھوں نے کہا  ہے کہ اس بناپر عالمی مجلس تقریب مذاہب کے جنرل سیکٹری آیت اللہ اراکی نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے  جس کا یہ پہلااجلاس ہے۔

اس اجلاس میں عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی ،ایرانی ٹیلی وژن ،کونسل آف آرٹ اور دیکر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور اس اجلاس میں یہ طے پایا کہ شہید محسن حججی کے چہلم تک شہید کے ادبی آثار دیکھائےجائیں گے  یہ تقریب ٹی وی پر ان کے خاندان والوں کے ساتھ دیکھی جاسکے گی  اسی طرح ان کے نام کا ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا جائے گا،اسی طرح شہید حججی کے نام پر کسی سڑک کی نام گذاری کی جائے گی جس کے لئے مذاکرات جاری ہیں
https://taghribnews.com/vdchzvniv23n6qd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ