تاریخ شائع کریں2017 24 June گھنٹہ 13:42
خبر کا کوڈ : 272792

عالمی یوم قدس، مسلمانوں کا فلسطینیوں سے ہم دلی اور اظہار یکجہتی کا دن ہے

روس میں ایران کے سفیر مھدی سنایی نے کہا ہے کہ اس وقت مسلمانوں کو وحدت و انسجام کی ضرورت ہے
روس میں ایران کے سفیر مھدی سنایی نے ماسکو کی جامعہ مسجد میں نماز جمعہ سے پہلے خطاب کیا اور کہاکہ ’’یوم قدس مسلمانان اسلام کے لئے ہم بستگی کی ایک فرصت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا عالمی دن ہے۔
عالمی یوم قدس، مسلمانوں کا  فلسطینیوں سے ہم دلی اور اظہار یکجہتی کا دن ہے
روس میں ایران کے سفیر مھدی سنایی نے ماسکو کی جامعہ مسجد میں نماز جمعہ سے پہلے خطاب کیا اور کہاکہ ’’یوم قدس مسلمانان اسلام  کے لئے ہم بستگی کی ایک فرصت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا عالمی دن ہے۔ 

تقریب خبر رساں ایجنسی (تنا) کے مطابق ماہ مبارک کے آخری جمعہ کی مناسبت سے عالمی یوم قدس کے موقع پر روس اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مسلمانوں  اور ان ممالک کے مفتیوں کی شوریٰ کے صدر شیخ راویل عین الدین  اور اسلامی ممالک کے سفرا  کی موجودگی میں نماز جمعہ منعقد کی گی۔

اس نماز جمعہ سے اسلامی جمہوری ایران کے سفیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ماسکو میں فلسطینی  مسلمانوں اور فلسطینی سفیر اور اس سرزمین کے مفتی کی موجود گی میں یہ دن فلسطینوں سے ھمبستگی کا اعلان کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے تاکید کی کہ ’’ اس وقت مسلمانوں کو اتحاد اور انسجام کی ضرورت ہے ‘‘۔

انھوں نے مزید کہاکہ ’’ ہماری یہ شرکت اس بات کا اعلان ہے کہ اسلام کی مشکلات کا حل ہمارے بھائی چارے اور اتحاد میں مضمر ہے ۔

ایران کے سفیر نے مزید کہا کہ ’’ ہماری وحدت اور انسجام گویا ہمارے عزم و ارادے کو ظاہر کر رہا ہے کہ ہم جہان اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے‘‘۔

انھوں نے کہاکہ ’’موجودہ دور میں جو جنگ عالم اسلام کے خلاف ہورہی ہے یہ دشمن کی سازش ہے اور غاصب اسرائیل  کا مذموم منصوبہ ہے ۔

انھوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’’ایران نے چالیس سال پہلے امام خُمینی ؒ کی سربراہی میں  فلسطینی ملت سے اپنی ہم بستگی کا اعلان کیا تھا ‘‘۔

سنایی نے مزید کہا کہ ’’آج ملت ایران اپنے رہبر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے  رہبری میں فلسطینی ملت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان شاللہ اس سر زمین میں امن و امان برقرار ہوگا اور فلسطینی عوام اپنی دلی آرزو کو پا لیں گے‘‘۔
https://taghribnews.com/vdci3rarrt1ayy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ