تاریخ شائع کریں2017 20 January گھنٹہ 16:04
خبر کا کوڈ : 257591

اوباما حکومت نے عراق میں داعش کو جنم دیا ہے، نوری المالکی

صدر نوری المالکی کا بغداد میں پریس کانفرنس سے خطاب
امریکی فوج کی نئی امدادی کھیپیں، شام میں دہشت گردوں کے لئے بدستور ارسال کی جا رہی ہیں۔ امریکی اخبار یو ایس ٹوڈے
اوباما حکومت نے عراق میں داعش کو جنم دیا ہے، نوری المالکی
عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے الزام کے جواب میں کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ اوباما حکومت کا ساختہ و پرداختہ ہے۔ بغداد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عراقی نائب صدر کا کہنا تھا کہ باراک اوباما کی امریکی حکومت عراق، شام اور یمن میں بیگناہوں کا خون بہانے کا باعث بنی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جان کیری نے بدھ کے روز یہ دعویٰ کیا تھا کہ عراق کے سابق صدر نوری المالکی اپنے ملک کو کمزور کرنے اور اس میں دہشتگرد گروہ داعش کے سامنے آنے کا سبب ہیں۔ امریکہ کے وزیر خارجہ نے یہ بے بنیاد بیان ایک ایسے وقت دیا ہے کہ جب امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آٹھ نومبر کے انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی پریس کانفرنس میں، امریکی صدر اوباما کو داعش دہشت گرد گروہ کے وجود میں آنے کا عامل قرار دیا تھا۔

اسی طرح امریکی اخبار یو ایس ٹوڈے نے منگل کو ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکی فوج کی نئی امدادی کھیپیں، شام میں دہشت گردوں کے لئے بدستور ارسال کی جا رہی ہیں۔ امریکی صدر بارک اوباما نے دسمبر کے مہینے میں، شام میں دہشت گردوں کو فوجی امداد پہنچانے میں حائل بعض رکاوٹوں کو برطرف کر دیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdci3yarzt1aww2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ