تاریخ شائع کریں2017 28 May گھنٹہ 17:31
خبر کا کوڈ : 269534

مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کا اہم کمانڈر شہید

پلوامہ میں حریت پسندوں اور بھارتی افواج کے درمیان تصادم
بھارتی افواج نے شہید سبزار بھٹ اور ان کے ساتھیوں کو حراست میں لینے کے بعد جعلی مقابلے میں قتل کر دیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کا اہم کمانڈر شہید
بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید گیارہ کشمیری نوجوان شہید ہو گئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں شہید برہان وانی کے جانشین سبزار بھٹ بھی شامل ہیں۔

بھارتی ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے رام پور اور اُڑی میں کشمیری حریت پسندوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے آٹھ کشمیری جوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ پلوامہ کے علاقے ترال میں بھی حریت پسندوں اور بھارتی افواج کے درمیان تصادم ہوا ہے جس میں مزید تین کشمیری نوجوان شہید ہو گئے ہیں۔

بھارتی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پلوامہ میں حریت پسندوں اور بھارتی افواج کے درمیان ہونے والے تصادم میں شہید کمانڈر برہان وانی کے قریبی ساتھی اور جانشین، حزب المجاہدین کے اہم کمانڈر سبزار بھٹ بھی اس جھڑپ میں شہید ہو گئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ بھارتی افواج نے شہید سبزار بھٹ اور ان کے ساتھیوں کو حراست میں لینے کے بعد جعلی مقابلے میں قتل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت کشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم و تشدد کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے جبکہ بھارتی فورسز کی جانب سے مظاہرین کو کچلنے کے لئے غیر قانونی اور غیر انسانی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcip3ar5t1aqw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ