تاریخ شائع کریں2017 27 April گھنٹہ 15:26
خبر کا کوڈ : 266537

بھارتی ریاست اترپردیش میں جمعۃ الوداع، عید میلادالنبی اور مہارشی بالمیکی جینتی جیسی تعطیلات ختم

وزیراعلیٰ اترپردیش کا تعطیلات کے حوالے سے کہنا تھا کہ معزز شخصیات کے یوم پیدائش کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیاں نہیں ہونی چاہیئیں
بھارتی ریاست اترپردیش کی حکومت نے عیدمیلادالنبیﷺ سمیت ممتاز شخصیات کے یوم پیدائش اور یوم وفات پر دی جانے والی 15 سرکاری چھٹیوں کے خاتمے کا اعلان کردیا۔
بھارتی ریاست اترپردیش میں جمعۃ الوداع، عید میلادالنبی اور مہارشی بالمیکی جینتی جیسی تعطیلات ختم
بھارتی ریاست اترپردیش کی حکومت نے عیدمیلادالنبیﷺ سمیت ممتاز شخصیات کے یوم پیدائش اور یوم وفات پر دی جانے والی 15 سرکاری چھٹیوں کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ نے اعلان کیا ہے کہ 15 ایسی سالانہ چھٹیوں کا خاتمہ کیا جارہا ہے جن کا تعلق براہ راست کسی نامور اور معزز شخصیت کے یوم پیدائش اور یوم وفات سے ہے جب کہ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ عظیم شخصیات کے یوم پیدائش کے موقع پر ریاست کے تمام تعلیمی اداروں میں ان کی شخصیت،کارناموں اور تحریک دینے والی تعلیمات کو موجودہ نوجوان نسل تک پہنچانے کے مقصد سے کم از کم ایک گھنٹے کی نشست منعقد کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ ادتیا ناتھ کی جانب سے منسوخ کردہ تعطیلات میں جمعۃ الوداع، عید میلادالنبی اور مہارشی بالمیکی جینتی جیسی تعطیلات بھی شامل ہیں جب کہ خواجہ معین الدین چشتی، چندر شیکھر، پرشورام، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور چوہدری چرن سنگھ کی یوم پیدائش پر ہونے والی تعطیلات کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ اترپردیش کا تعطیلات کے حوالے سے کہنا تھا کہ معزز شخصیات کے یوم پیدائش کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیاں نہیں ہونی چاہیئیں بلکہ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز میں نوجوان نسل کو ایسے ایام کے موقع پرخصوصی طور پر معزز شخصیات کی زندگی کے حوالے سے 2 گھنٹے کی کلاس ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھوجن سماج پارٹی اور سماج وادی پارٹی کی حکومتوں نے اپنا ووٹ بینک مضبوط کرنے کےلئے اس قسم کی چھٹیوں کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ ریاست اترپردیش میں سالانہ42 سرکاری چھٹیاں ہیں جن میں سے 17 وہ ہیں جو قابل احترام شخصیات کے یوم پیدائش یا یوم وفات پر دی جاتی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcipqaryt1aqw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ