تاریخ شائع کریں2017 16 February گھنٹہ 15:23
خبر کا کوڈ : 260335

آستانہ مذاكرات كا مقصد شامی بحران كو حل كرنا ہے:چين

چین کا شام امن مذاکرات کی بھرپور حمایت کا اعلان
ہم سمجھتے ہيں آستانہ مذاكرات سے شامی حكومت اور مخالف گروپوں كے درميان تعلقات كو توسيع ملے گی:چين
آستانہ مذاكرات كا مقصد شامی بحران كو حل كرنا ہے:چين
چينی دفترخارجہ كے ترجمان گنگ چوانگ نے صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ آستانہ مذاكرات كا مقصد شامی بحران كو حل كرنا ہے جس كی چينی حكومت بھرپور حمايت كا اعلان كرتی ہے.


گنگ چوانگ نے مزيد بتايا كہ ہم سمجھتے ہيں آستانہ مذاكرات سے شامی حكومت اور مخالف گروپوں كے درميان تعلقات كو توسيع ملے گی جس سے باہمی اعتماد كی فضا بھی قائم ہوگی.


ترجمان چينی دفترخارجہ نے اس اميد كا اظہار كيا كہ آستانہ مذاكرات كے نئے دور ميں شامی حكومت اور مخالف گروہوں كے نمائندوں كے درميان شامی بحران كو حل كرنے كے لئے تعميری مذاكرات ہوں گے.


انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ ہم شام امن مذاكرات ميں تمام فريقين كی تعميری شراكت اور تعاون كے خواہاں ہيں.
https://taghribnews.com/vdcipuarwt1aqp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ