تاریخ شائع کریں2017 18 January گھنٹہ 07:50
خبر کا کوڈ : 257339

پیرس کانفرنس امریکہ کا فلسطین مخالف منصوبہ ہے

مزاحمت اور انتفاضہ صیہونی قبضہ ختم کرنے کا واحد آپشن ہے
فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کے اتحاد نے پیرس کانفرنس کو امریکہ کا فلسطین مخالف منصوبہ قرار دیا ہے۔
پیرس کانفرنس امریکہ کا فلسطین مخالف منصوبہ ہے
فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کے اتحاد نے پیرس کانفرنس کو امریکہ کا فلسطین مخالف منصوبہ قرار دیا ہے۔

قدس نیٹ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کے اتحاد کے سیکریٹری خالد عبدالمجید نے پیرس کانفرنس کو صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے، صیہونی بستیوں کی تعمیر جاری رہنے اور بے گھر فلسطینیوں کی وطن واپسی کے حق کو ختم کرنے کے منصوبے کا حصہ قرار دیا۔ انھوں نے مزاحمت اور انتفاضہ کو صیہونی قبضہ ختم کرنے کا واحد آپشن قراردیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی نام نھاد خودمختار انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اپنی کارکردگی اور اقدامات پر نظرثانی کر کے مزاحمت اور انتفاضہ کو جاری رکھنے کی ملت فلسطین کی خواہش کو اپنی ترجیحات میں شامل کرے۔واضح رہے کہ پیرس کانفرنس فلسطینی انتظامیہ اور صیہونی حکومت کے درمیان سازباز مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے کے مقصد سے اتوار پندرہ جنوری کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد ہوئی جس میں 70 ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ کانفرنس بھی اس سلسلے میں ہونے والی گذشتہ کانفرنسوں کی مانند کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئی۔
https://taghribnews.com/vdcipyar3t1awp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ