تاریخ شائع کریں2017 14 January گھنٹہ 15:18
خبر کا کوڈ : 256961

ایران کے خلاف ہنگامی حالت میں مزید ایک سال کی توسیع:امریکہ

امریکہ کے ایران کے ساتھ روابط معمول پر نہیں آئے ہیں:اوباما
ایران کی پالیسیاں خطے میں امریکی مفادات کے خلاف ہیں:امریکی صدر اوباما
ایران کے خلاف ہنگامی حالت میں مزید ایک سال کی توسیع:امریکہ
امریکی صدر اوباما نے ایران کے حوالے سے بنائی گئی ہنگامی حالت کو مزید ایک سال کے لئے توسیع دیتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ ایران کی پالیسیاں خطے میں امریکی مفادات کے خلاف ہیں لہذا تہران کے خلاف ہنگامی حالت اور پابندیاں برقرار رکھنا لازمی ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے گزشتہ ہفتے کانگریس کو ایک خط میں لکھا تھا کہ ایران کے حوالے سے 14 نومبر 1979 کو نافذ کی گئی ہنگامی حالت میں مزید ایک سال توسیع دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اوباما نے اس ملک کی کانگریس کے نام ایک مراسلے میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ابھی تہران کے ساتھ واشنگٹن کے تعلقات معمول پر نہیں آئے ہیں، ایران سے متعلق ہنگامی حالت کے قانون کی مدت میں مزید توسیع کردی ہے۔

امریکی صدر نے گزشتہ منگل کے روز اس مراسلے میں کانگریس کو لکھا کہ ہنگامی حالتوں کے قومی قانون 202 (D ) کی بنیاد پر ایران سے متعلق قومی ہنگامی حالت کہ جس کا چودہ نومبر سنہ 1979 میں نفاذ عمل میں آیا تھا، اوباما کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ کے ایران کے ساتھ روابط معمول پر نہیں آئے ہیں جس کی وجہ سے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایران کے بارے میں بنائی گئی ہنگامی حالت میں مزید ایک سال توسیع دینا ضروری ہے۔
https://taghribnews.com/vdciqqarzt1aw32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ