تاریخ شائع کریں2017 17 June گھنٹہ 13:08
خبر کا کوڈ : 271865

انقلاب کے لئے پاوہ اور اورامانات کے عوام کی گران قدر خدمات بے مثال ہیں

اورامانات اور پاوہ شہر کے عوام کا ایران میں خاص مقام ہے اور پاوہ شہر اپنے تین ہزار سالہ تاریخ کی وجہ سے ایرانیوں کے درمیان خاص اہمیت کا حامل ہ
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے مشیر حجت الاسلام ابراہیم رازینی نے کہا ہے کہ اورامانات اور پاوہ شہر کے عوام کا ایران میں خاص مقام ہے اور پاوہ شہر اپنے تین ہزار سالہ تاریخ کی وجہ سے ایرانیوں کے درمیان خاص اہمیت کا حامل ہے۔
انقلاب کے لئے پاوہ اور اورامانات کے عوام کی گران قدر خدمات بے مثال ہیں
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے مشیر حجت الاسلام ابراہیم رازینی نے کہا ہے کہ اورامانات اور پاوہ شہر کے عوام کا ایران میں خاص مقام ہے اور پاوہ شہر اپنے تین ہزار سالہ تاریخ کی وجہ سے ایرانیوں کے درمیان خاص اہمیت کا حامل ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے مشیر حجت الاسلام ابراہیم رازینی نے گذشتہ شب پاوہ اور اورامانات کے اہل سنت عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا ہے کہ اورامانات اور پواہ شہر کے عوام کا ایران میں خاص مقام ہے اور پاوہ شہر اپنے تین ہزار سالہ تاریخ کی وجہ سے ایرانیوں کے درمیان خاص اہمیت کا حامل ہے اور اس علاقے کے عوام دین مبین اسلام قبول کرنے کے بعد بھی اپنی غنی ثقافت کی وجہ سے اسلام کی ترویج کا زمینہ فراہم کرتے رہے ہیں۔

حجت الاسلام رازینی نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ابتدائی ایام سے ہی پاوہ اور اورامانات کے شہید پرور عوام نے اپنی گراں قدر خدمات کے زریعے اسلامی انقلاب کی راہ میں سرگرم کردار ادا کیا اور ڈاکٹر شہید چمران جیسے جوانمرد شخصیت کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاوہ اور اورامانات کے عوام کا مقدس دفاع کے دوران بے مثال کردار بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور انقلاب کے مختلف ادوار میں بھی یہاں کے عوام کا کردار ایرانی قوم کبھی بھی فراموش نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے علما اور عوام با بصیرت ہیں اور ہمیشہ انقلاب کے ساتھ ہیں اور اگر چند کرد شناختی کارڈز کے حامل افراد فریب کھا کر جرائم انجام دیتے ہیں تو انکا تعلق یہاں کے اہل سنت عوام اور کردستان سے ہرگز نہیں ہے۔

حجت الاسلام رازینی نے مزید کہا کہ ان علاقوں کے اہل سنت برادران نے ہمیشہ فرنٹ لائن پر داعش اور تکفیریت کا مقابلہ کیا ہے اور ان علاقوں سے جوانوں کی ایک بڑی تعداد شام اور عراق میں مدافع حرم بن کر گئی ہے۔

آخر میں انہوں نے عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا کردستان خاص طور پر پاوہ اور اورامانات کے عوام کے نام پیغام پڑھ کر سنایا۔
 
 
https://taghribnews.com/vdciqzarwt1ayv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ