تاریخ شائع کریں2017 2 October گھنٹہ 14:06
خبر کا کوڈ : 286526

کاتالونیہ ریفرنڈم،

ہسپانوی وزیراعظم نے ریفرنڈم تسلیم کرنے سے ہی انکار کردیا۔
کاتالونیہ میں ریفرنڈم، نوے فیصد ووٹرز نے اسپین سے آزادی کے حق میں فیصلہ دے دیا،
کاتالونیہ ریفرنڈم،
کاتالونیہ میں ریفرنڈم، نوے فیصد ووٹرز نے اسپین سے آزادی کے حق میں فیصلہ دے دیا، پر تشدد واقعات میں آٹھ سو سے زائد افراد زخمی، ہسپانوی وزیراعظم نے ریفرنڈم تسلیم کرنے سے ہی انکار کردیا۔

اسپین کی وفاقی حکومت اور آئینی عدالت کی جانب سے اس ریفرنڈم کو کالعدم قرار دیا جا چکا ہے لیکن کاتالونیا کی صوبائی حکومت نے ریفرنڈم کے ذریعے صوبہ کاتالونیا کو اسپین سے علیحدہ کرکے ایک الگ ملک بنانے کے لئے یہ ریفرنڈم کروایا ہے۔

پولنگ کو روکنے کے لئے وفاقی حکومت نے رینجرز اور نیشنل پولیس کے ہزاروں دستے کاتالونیا کے دارلحکومت بارسلونا اور اس کے گردو نواح میں تعینات کیے تا کہ ریفرنڈم کے نام پر ووٹ کاسٹ نہ کرنے دیا جائے۔

کاتالونیا حکومت کی طرف سے بارسلونا کے 1300 اسکولوں کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے اسکولوں کی متوقع بندش کے پیش نظر کاتالان قوم پرست گزشتہ رات سے ہی اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیز میں قبضہ کئے بیٹھے رہے تاکہ وہ ووٹ کاسٹ کر سکیں۔

بارسلونا کے مختلف مقامات پر پولیس اور کاتالان قوم پرستوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں کئی افراد زخمی ہوئے،،انتخابات سے قبل کاتالونیا جنرلیتات کے صدر ’ کارلس پوئڈیمونٹ ‘ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ویسے تو ہم کاتالونیا کی اسپین سے علیحدگی کا ریفرنڈم جیت چکے ہیں، اب تو صرف آزادی کا اعلان کرنا باقی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcirqarqt1avw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ