تاریخ شائع کریں2017 29 May گھنٹہ 12:37
خبر کا کوڈ : 269606

کشمیر میں پہیہ جام ہڑتال جاری/ درجنوں مقامات پر احتجاجی مظاہرے

وادی کشمیر میں اتوار کو حزب المجاہدین کے معروف کمانڈر سبزار احمد بٹ سمیت دو دیگر عسکریت پسندوں اور ایک عام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مکمل ہڑتال
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہڑتال کے موقع پر ٹرین اور موبائل سروس اور انٹرنیٹ بھی بند ہے۔
کشمیر میں پہیہ جام ہڑتال جاری/ درجنوں مقامات پر احتجاجی مظاہرے
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہڑتال کے موقع پر ٹرین اور موبائل سروس اور انٹرنیٹ بھی بند ہے۔

کشمیر میں آج عام ہڑتال ہے اور تمام کاروباری مراکز، دکانیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے بہت کم ہے۔ ہڑتال کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ وادی کشمیر میں ہفتہ کو حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر سبزار احمد بٹ کی جنوبی ضلع پلوامہ کے سیموہ ترال میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مسلح تصادم میں ہلاکت کے بعد درجنوں مقامات پر بھڑک اٹھنے والے پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران ایک عام نوجوان جاں بحق جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہوگئے۔ احتجاجی مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں متعدد افراد اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ وادی کشمیر میں اتوار کو حزب المجاہدین کے معروف کمانڈر سبزار احمد بٹ سمیت دو دیگر عسکریت پسندوں اور ایک عام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمول کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔

واضح رہے کہ حریت کانفرس کی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے ترال تصادم کے دوران دوعسکریت پسندوں سمیت 3 افراد کی ہلاکت اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے وادی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے خلاف طاقت کا بے تحاشا استعمال کرنے اور سینکڑوں کو زخمی کرنے کے خلاف 28 اور 29 مئی کو پوری ریاست میں ہڑتال کرنے اور30 مئی کو ترال میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک تعزیتی جلسہ منعقد کرانے کی کال دے رکھی ہے۔ انتظامیہ نے سبزار احمد کی ہلاکت کے بعد پیدا شدہ کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے سری نگر کے سات پولیس تھانوں اورمختلف ضلعی ہیڈکوارٹروں میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔

وادی کشمیر میں تمام مواصلاتی کمپنیوں کی موبائل انٹرنیٹ اور پری پیڈ سم کارڈوں کی آؤٹ گوئنگ کال سہولیات اتوار کو مسلسل دوسرے دن بھی معطل رکھی گئیں۔ یہ سہولیات ہفتہ کو جنوبی ضلع پلوامہ کے سیموہ ترال میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزار احمد بٹ کے سمیت دو دیگر عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے محض دو گھنٹے بعد منقطع کی گئیں۔

دوسری جانب سبزار احمد کی ہلاکت کے خلاف مزید احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر وادی میں ریل سروس آج پیر کو مسلسل تیسرے دن بھی معطل ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق وادی میں 2012 ء سے اپریل 2017 ء تک 29 مرتبہ انٹرنیٹ خدمات معطل کی گئیں۔ بعض اوقات یہ خدمات مہینوں تک منقطع رکھی گئیں۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں گذشتہ برس 8 جولائی کوحزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہلاکت کے بعد اب تک 170 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی اور گرفتار ہوئے ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
https://taghribnews.com/vdciu3arqt1aqq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ