تاریخ شائع کریں2017 25 July گھنٹہ 16:25
خبر کا کوڈ : 276707

سندھ اسمبلی میں نواز شریف کے استعفیٰ کی قرارداد منظور

اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف وزارت عظمیٰ کے عہدے سے اخلاقی طور پر مستعفیٰ ہو جائیں
اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف وزارت عظمیٰ کے عہدے سے اخلاقی طور پر مستعفیٰ ہو جائیں
سندھ اسمبلی میں نواز شریف کے استعفیٰ کی قرارداد منظور
پاکستان کے صوبہ سندھ کی اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف کے استعفے کے لیے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی گئی۔

ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی صدارت میں ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی خاتون رکن خیر النساء مغل کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے استعفے کے لیے قرارداد پیش کی گئی، جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ قرارداد منظور ہوتے وقت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین ایوان میں موجود نہیں تھے۔

خیرالنساء مغل نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ وزیراعظم نواز شریف وزارت عظمیٰ کے عہدے سے اخلاقی طور پر مستعفیٰ ہو جائیں۔

اس موقع پر پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی تعریف کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نثار کھوڑو نے کہا کہ جے آئی ٹی کے اراکین نے ہمت دکھائی اور اب وزیراعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی جانب سے ایوان میں وزیر اعظم کے استعفے کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی جسے تکنیکی وجوہات پر منظور نہیں کیا گیا۔

 
https://taghribnews.com/vdciuqaryt1ayy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ