تاریخ شائع کریں2017 22 August گھنٹہ 11:05
خبر کا کوڈ : 280559

پاک چین راہداری پورے خطے کے لیے گیم چینجر ہے۔

ملکی فضائی حدود کی حفاظت میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ہے
سی پیک پورے خطے کیلئے گیم چینجر ہے: سربراہ پاک فضائیہ
پاک چین راہداری پورے خطے کے لیے گیم چینجر ہے۔
پاکستان: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک چین راہداری پورے خطے کے لیے گیم چینجر ہے۔

پاک فضائیہ کے زیرِاہتمام ’’پاک چین اقتصادی راہداری‘‘ پر سمپوزیم منعقد کیا گیا جس میں تینوں مسلح افواج کے افسران، سینیٹرز، حاضرسروس و ریٹائرڈ بیورو کریٹس اور چیمبر آف کامرس کے اراکین نے شرکت کی۔

مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک چین راہداری پورے خطے کے لئے گیم چینجر ہے اور سی پیک مشرقی اور مغربی ایشیا کو آپس میں ملانے کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی فضائی حدود کی حفاظت میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ہے اور پاک فضائیہ بری افواج کے ساتھ ملکر منصوبے کے لیے نا قابل تسخیر سیکیورٹی فراہم کرے گی۔
https://taghribnews.com/vdciwuar3t1avw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ