تاریخ شائع کریں2017 23 September گھنٹہ 09:13
خبر کا کوڈ : 285077

بیجنگ یکم اکتوبر سے پیانگ یانگ کو پیٹرولیم مصنوعات کی برآمد پرپابندی عائد کر دے گا

چین نے شمالی کوریا کو تیل کی برآمد محدود کردی
امریکا کا شمالی کوریا کے ساتھ لین دین کرنے والے ممالک پر بھی پابندی کا اعلان
بیجنگ یکم اکتوبر سے پیانگ یانگ کو پیٹرولیم مصنوعات کی برآمد پرپابندی عائد کر دے گا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کے بعد چین نے شمالی کوریا کو تیل کی برآمد محدود کردی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق چین نے اقوام متحدہ کی طرف سے نافذالعمل پابندیوں کے تحت شمالی کوریا سے تجارت کو نہ صرف محدود کردیا ہے بلکہ پیانگ یانگ کو ایندھن کی فراہمی سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات روکنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔

چین کے وزیر تجارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیجنگ یکم اکتوبر سے پیانگ یانگ کو پیٹرولیم مصنوعات کی برآمد پرپابندی عائد کر دے گا جب کہ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فراہمی بھی فوری طور پر معطل کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا سے ٹیکسٹائل مصنوعات درآمد نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ٹیکسٹائل مصنوعات اقوامِ متحدہ کی پابندیوں سے متاثر ہونے والی آخری اہم شمالی کوریائی برآمدات میں شامل ہے جبکہ چین پہلے ہی شمالی کوریا سے خام لوہا، سمندری غذا اور کوئلے سمیت دیگر مصنوعات  کی خریداری معطل کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ ہفتے متفقہ طور پر شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی تھی جس کے تحت شمالی کوریا کو تیل کی برآمدات کو محدود کیا گیا ہے جبکہ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات پر پابندی لگائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا پر پہلے سے ہی اقوام متحدہ کی جانب سے اقتصادی پابندیاں عائد ہیں تاکہ جوہری پروگرام پر پیش رفت روکنے کےلیے اس پر عالمی دباؤ بڑھایا جاسکے۔
https://taghribnews.com/vdciywaryt1avu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ