تاریخ شائع کریں2017 18 October گھنٹہ 19:04
خبر کا کوڈ : 289415

امریکی عدالت نے سفری پابندی کے صدارتی حکم نامے کو معطل کردیا

عدالت کی جانب سے یہ حکم امتناع سفری پابندی کے دوبارہ نافذالعمل ہونےسے ایک دن قبل جاری کیا گیا ہے۔
مسلم ایسوسی ایشن کی درخواست پر وفاقی عدالت نے ٹرمپ کے فرمان پر حکم امتناع جاری کردیا
امریکی عدالت نے سفری پابندی کے صدارتی حکم نامے کو معطل کردیا
امریکا کی وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سفری پابندی کے حکم نامے کو معطل کردیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہوائی میں مسلم ایسوسی ایشن آف ہوائی اور دیگر افراد کی جانب سے دائر درخواست پر وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے6 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پرپابندی پر حکم امتناع جاری کیا۔

عدالت کی جانب سے یہ حکم امتناع سفری پابندی کے دوبارہ نافذالعمل ہونےسے ایک دن قبل جاری کیا گیا ہے۔

امریکی صدر نے سفری پابندی والے ممالک کی فہرست میں توسیع کرتے ہوئے اسلامی ممالک ایران، شام، لیبیا، یمن، صومالیہ کے بعد چاڈ، شمالی کوریا اور وینزویلا کو شامل کیا تھا۔

وفاقی عدالت کے جج واٹسن کا عارضی حکم امتناعی چاڈ، لیبیا، ایران، صومالیہ ، شام اور یمن کے شہریوں سے متعلق ہے جب کہ شمالی کوریا اور وینزویلا کے شہریوں پر اس حکم کا اطلاق نہیں ہوگا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے پابندی لگانے سے قبل ضروری تفصیلات کو مدنظر نہیں رکھا گیا اور ایسا کرنا 6 ممالک کے 15کروڑ افراد سے متعلق معاملہ خود امریکی مفاد میں نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت سنبھالتے ہی بعض مسلم ممالک پر امریکا کا سفر کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔اس فہرست میں ایران ،لیبیا، شام، یمن اور صومالیہ تھے لیکن  بعد میں  ان ممالک کی تعداد میں مزید اضافہ کیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdciz3arwt1av52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ