تاریخ شائع کریں2017 21 June گھنٹہ 14:45
خبر کا کوڈ : 272413

عالمی یوم القدس: تحریک اسلامی نائیجیریا نے بیانیہ جاری کردیا

دس شہروں میں اجتماعات اور ریلیوں کا اعلان/ عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل
تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں نے ایک بیانیہ جاری کرکے نائیجیریا کے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں۔
عالمی یوم القدس: تحریک اسلامی نائیجیریا نے بیانیہ جاری کردیا
نائیجیریا میں عالمی یوم القدس کے اجتماعات دس شہروں میں منعقد کئے جائیں گے۔

تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں نے ایک بیانیہ جاری کرکے نائیجیریا کے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں۔

نائیجیریا کی تحریک اسلامی نے عالمی یوم القدس کے حوالے سے اپنی آمادگی ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انکے رہبر شیخ ابراہیم زکزکی دسمبر ۲۰۱۵ سے لے کر آج تک فوج کی غیر قانونی حراست میں ہیں۔

اس بیانیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک اسلامی نائیجیریا اپنے رہبر شیخ ابراہیم زکزکی کی رہبری میں فلسطین کی مظلوم عوام سے ہم دلی کے لئے جمعہ ۲۳ جون ۲۰۱۷ کو پورے نائیجیریا میں ریلیاں منعقد کرے گی۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں افراد عالمی یوم القدس کے موقع پر ریلیاں منعقد کرتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcizrarpt1ay52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ