تاریخ شائع کریں2015 2 August گھنٹہ 13:50
خبر کا کوڈ : 200313

وکیا آمانو آئی اے ای اے کی خودمختاری کو باقی رکھیں گے-

وکیا آمانو آئی اے ای اے کی خودمختاری کو باقی رکھیں گے-
یوکیا آمانو آئی اے ای اے کی آزادی و خود مختاری کو باقی رکھیں گے- بہروز کمال وندی
وکیا آمانو آئی اے ای اے کی خودمختاری کو باقی رکھیں گے-

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمال وندی نے ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان ہونے والا خفیہ معاہدہ امریکی کانگریس میں پیش کئے جانے کے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو کے فیصلے کے بارے میں ہفتے کی رات کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یوکیا آمانو آئی اے ای اے کی آزادی و خود مختاری کو باقی رکھیں گے- انہوں نے کہا کہ یوکیا آمانو کے اس فیصلے سے قطع نظر کہ وہ کہاں جاتے ہیں، ہمارے لئے جو چیز اہمیت کی حامل ہے وہ آئی اے ای اے کی خودمختاری اور غیر جانبداری ہے کیونکہ اس کے ڈائریکٹر جنرل اس بین الاقوامی ادارے کی خودمختاری اور غیرجانبداری کے محافظ ہیں- انہوں نے ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدے کے بارے میں کہا کہ یہ معاہدہ ایران اور آئی اے ای اے کے قدم بہ قدم تعاون کے لئے ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کے درمیان ہوا ہے جس کا مقصد گزشتہ اور موجودہ معاملات کو واضح کرنا اور ایران سے آئی اے ای اے کے سوالوں کے طویل عمل کا خاتمہ تھا- بہروز کمال وندی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آئی اے ای اے کے منشور اور سیف گارڈ معاہدے کی بنیاد پر ایران کے سیکورٹی تحفظات کو مدنظر رکھا جائے گا-
https://taghribnews.com/vdcizuarpt1aup2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ