تاریخ شائع کریں2017 17 January گھنٹہ 07:39
خبر کا کوڈ : 257222
آیت اللہ محسن اراکی

بحرین میں تین بے گناہ جوانوں کو پھانسی دیئے جانے کی شدید مذمت

بہت جلد ملت بحرین پر مسلط ظالم اور جابر ڈکٹیٹر حکومت سرنگوں ہوجائے گی
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے بحرین میں تین بے گناہ جوانوں کو پھانسی دیئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
بحرین میں تین بے گناہ جوانوں کو پھانسی دیئے جانے کی شدید مذمت
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے بحرین میں تین بے گناہ جوانوں کو پھانسی دیئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

تقریب خبر رساں ادارے کے مطابق آیت اللہ محسن اراکی نے ایک بیانیہ جاری کر کے بحرین میں تین شیعہ بے گناہ جوانوں کو پھانسی دیئے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بحرین کی حکومت نے تین پاکیزہ جوانوں کو قتل کر کے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے کیونکہ یہ جوان  آیہ شریفہ رجال صدقوا ما عاهدوا الله علیه کا مصداق تھے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ بہت جلد ملت بحرین پر مسلط ظالم اور جابر ڈکٹیٹر حکومت سرنگوں ہوجائے گی جس طرح خداوند متعال نے بھی وعدہ کیا ہے کہ "فأوحی الیهم ربهم لنهلکن الظالمین و لنسکننکم الارض من بعدهم" یعنی تب ان کے پروردگار نے ان پر وحی بھیجی کہ ہم ان ظالموں کو ضرور ہلاک کر دیں گے۔ اور ان کے بعد ہم تمہیں اس سر زمین میں آباد کریں گے۔

آیت اللہ اراکی نے مزید لکھا ہے کہ میں ان جوانوں کی شہادت پر ان کے اہل خانہ، بحرین کے علمائے کرام، خاص طور پر عالم بزرگوار شیخ عیسی قاسم اور بحرین کی ملت مظلوم کی خدمتت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خدا سے دعا کرتا ہوں کہ ان جوانوں کو صدر اسلام کے عظیم شخصیات، خاندان پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور انکے اصحاب کے ساتھ محشور فرمائے اور ان شہیدوں کے اہل خانہ کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔ اور ساتھ ہی ساتھ یہ دعا بھی کرتا ہوں کہ ملت بحرین کے حقوق اور عزت و شرف کو پامال کرنے والی ظلم اور استبداد پر مشتمل اس حکومت کا بھی جلد از جلد خاتمہ ہو۔

آیت اللہ اراکی نے بیانیہ کے آخر میں دوبارہ اس بات کی تاکید کی ہے کہ خداوند متعال ہمیشہ مومنین کا حامی و ناصر ہے۔ ملت بحرین کی مظلوم اور فاتح قوم اور اس ملک کے مجاہدوں پر ہمارا سلام ہو اور خدا کی رحمتیں اور برکتیں انکی شامل حال ہوں۔
 
https://taghribnews.com/vdcj8ae88uqei8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ