تاریخ شائع کریں2017 25 July گھنٹہ 19:39
خبر کا کوڈ : 276726

آیت اللہ اراکی کی لندن میں شیعہ سنی برجستہ شخصیات سے ملاقاتیں

لندن:جناب محسن اراکی کی ملاقاتوں میں اسلام دشمن سازش کے خلاف جدوجہد کی تاکید
آیت اللہ اراکی کی لندن میں ہونے والی وحدت کانفرنس کے شرکاء سے ملاقات
آیت اللہ اراکی کی لندن میں  شیعہ سنی برجستہ شخصیات سے ملاقاتیں
لندن: تقریب ، خبر رساں ایجنسی ﴿تنا﴾ کے مطابق، جناب محسن اراکی نے  ان ملاقاتوں میں اسلام  دشمن  سازش کے خلاف جدوجہد کی تاکید کی ،انھوں نے روس کے نائب مفتی ” فوزی سیدو “ سے ملاقات کی اور تقریب مذاھب کی تاکید کی اور مفتی  فوزی سیدو نے بھی تقریب کے زیر تحت روس میں تقریب مذاھب کے سلسلے میں بنیادی کاموں کے کرنےپر تاکید کی۔

انھوں نے افریقہ کے خطبا و علماء  کی تنظیم  کے سربراہ  ” یوسف مشریہ“ سے بھی ملاقات کی  ، آیت اللہ اراکی نے انھیں ایران آنے کی دعوت دی اور تقریب کی کارکردگی اور اہداف کے بارےمیں بتایا ۔

جناب محسن اراکی نے اس دوران  فرانس کی یونیورسٹی کے استاد اور الجزائر میں اشراقیہ اور غزالی مٕعہد کے صدر ”سید احمد“سے بھی ملاقات کی اور تقریب مذاھب کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا ، سید احمد نے تقریب کے سلسلے میں اپنی مدد کی یقین دہانی کرائی ۔

انھوں نے مصر کی اخوان  مسلمین کے نائب صدر ڈاکٹر جمال بدوی “ سے ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا ۔ آیت اللہ اراکی نے لندن میں  شیعہ سنی برجستہ شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

جناب محسن اراکی نے ان ملاقاتوں میں تقریب مذاھب کی تاکید کی اور اس سلسلے میں اپنے تعاون کا یقین دلایا جبکہ ملاقات کرنے والوں نے بھی آپ کی تائید کی اور اس سلسلے میں اپنی کوششوں کی یقین دہانی کرائی ، انھوں نے اس سلسلے میں  قم ہونے والی کانفرنس کی خبر دی  “ ۔
https://taghribnews.com/vdcj8me8muqeaaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ