تاریخ شائع کریں2017 6 January گھنٹہ 17:27
خبر کا کوڈ : 256124

کراچی: نامعلوم افراد کا تھانے پر دستی بموں سے حملہ

ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ 2 اہلکار زخمی
پاکستان کے شہر کراچی میں نامعلوم افراد کی جانب سے تھانے پر دستی بم حملے اور ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
کراچی: نامعلوم افراد کا تھانے پر دستی بموں سے حملہ
پاکستان کے شہر کراچی میں نامعلوم افراد کی جانب سے تھانے پر دستی بم حملے اور ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں دن چڑھتے ہی دہشتگرد بے لگام ہوگئے، پہلے نارتھ ناظم آباد میں تیموریہ تھانے پر دستی بم حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، جبکہ دوسری جانب فائیو اسٹار چورنگی پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی ہوگیا، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں راہگیر زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے آٹھ خول ملے ہیں، جبکہ جائے وقوعہ سے پولیس نے سرکاری ایس ایم جی کے نو خول بھی برآمد کئے ہیں، نائن ایم ایم کے خول دہشتگردوں کے، جبکہ ایس ایم جی کے پولیس اہلکاروں کے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکاروں نے دہشتگردوں پر ایس ایم جی سے فائرنگ کی تھی۔

دوسری جانب ڈی آئی جی کراچی ذوالفقار لاڑک کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد نے تھانے کی دیوار پر دستی بم پھینکا، جبکہ دہشتگردوں نے فائیو اسٹار چورنگی پر ٹریفک اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی، تاہم اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہوگئے۔ موٹر سائیکل پر سوار دہشتگردوں میں سے ایک نے ہیلمٹ اور دوسرے نے رومال لپیٹا ہوا تھا، تاہم علاقے کی ناکہ بندی کرکے دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تھانے پر دستی بم حملہ اور ٹریفک اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تفتیش کو انتہائی مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔
https://taghribnews.com/vdcj8me8xuqeivz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ