تاریخ شائع کریں2017 18 May گھنٹہ 13:18
خبر کا کوڈ : 268491

ایران ہمارا برادر ملک ہے پاکستان میں ایرانی شخصیات کو نشانہ بنایا گیا

پاکستان کو دہشتگردی اور فرقہ واریت کا مرکز بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے
پاکستان کے ممتاز عالم دین اور تحریک اسلامی پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی اور فرقہ واریت کا مرکز بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ایران ہمارا برادر ملک ہے پاکستان میں ایرانی شخصیات کو نشانہ بنایا گیا
پاکستان کے ممتاز عالم دین اور تحریک اسلامی پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی اور فرقہ واریت کا مرکز بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مولانا جاوید اکبر ساقی نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فرقہ واریت اور دہشتگردی کا مرکز بنانے کے لئے دو اصل مکاتب فکر یعنی اہل سنت اور اہل تشیع کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مسجدوں، امامبارگاہوں، اور مزارات اولیاء اللہ کو اس مقصد کے تحت نشانہ بنایا گیا اور یہاں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ یہی نہیں بلکہ دوسرے مذاہب کے افراد اور عبادتگاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا اور نقصان پہنچایا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں تک اسلامی جمہوریہ ایران کا تعلق ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ایران ہمارا برادر ملک ہے۔ میں ایک پاکستانی شہری اور ایک مذہبی جماعت کا ادنیٰ سا کارکن ہونے کے ناطے بر سر عام یہ بات کہنے کو تیار ہوں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے پاکستان کے اندر سیاسی مسائل ہیں۔ انکے سفارتخانوں اور شخصیات اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں کسی ثبوت پیش کرنے کی کوئی گنجائش نہیں کیوں کہ گرفتار دہشتگردوں نے اپنے بیانات میں واضح طور پر اس بات کا اقرار کیا ہے کہ انہوں نے ایرانی سفارتخانوں اور شخصِات کو نشانہ بنایا ہے۔ اور اب دہشتگردوں کی جانب سے مسلسل اقرار کئے جانے کے بعد بعض افراد کی جانب سے یہ سوال بے جا ہے کہ اگر شیعہ مسلمانوں پر ظلم ہوا ہے تو اسکے ثبوت پیش کئے جائیں۔ لوگ واضح ہیں، ایجنسیوں کے پاس بہت واضح دلائل ہیں کہ پاکستان میں امن کون چاہتا ہے اور کون یہاں فتنہ و فساد پھیلا رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjhoe8vuqemxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ