تاریخ شائع کریں2014 20 May گھنٹہ 21:54
خبر کا کوڈ : 159267
وسطی افریقہ کے مسلمان عدم تحفظ کا شکار

وسطی افریقہ کے مسلمان عدم تحفظ کا شکار

وسطی افریقہ میں بحران کے خاتمے کے لئے اہم مسئلہ اقوام کے درمیان قومی آشتی کا فروغ ہے
وسطی افریقہ کے مغربی شہر بوآر میں بے شمار مسلمان مسجد میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں اور کچھ ہی مسلمان اپنے گھروں کو لوٹے ہیں، لیکن یہ شہر ابھی بھی مسلمانوں کے لئے ناامن ہے
وسطی افریقہ کے مسلمان عدم تحفظ کا شکار
وسطی افریقہ کے مغربی علاقوں کے مسلمانوں کی انجمن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان علاقوں میں مسلمانوں کو ابھی بھی شدید بدامنی کا سامنا ہے۔ افریقن ٹائم نیوز نے اپنی ویب سائٹ میں لکھا ہےکہ وسطی افریقہ میں بحران کے خاتمے کے لئے اہم مسئلہ اقوام کے درمیان قومی آشتی کا فروغ ہے۔ وسطی افریقہ کے مغربی شہر بوآر میں بے شمار مسلمان مسجد میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں اور کچھ ہی مسلمان اپنے گھروں کو لوٹے ہیں، لیکن یہ شہر ابھی بھی مسلمانوں کے لئے ناامن ہے۔ بوآر شہر کے مسلمانوں کی انجمن کے سربراہ آدامو جینگی بی بانو نے کہا ہے کہ شہر میں مسلمانوں کی آزادانہ رفت و آمد دشوار ہے اور شہر میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکا ہے۔ اس وقت بوآر شہر میں پندرہ سو کے قریب مسلمان موجود ہیں اور ہزاروں دیگر کیمرون ہجرت کرگئے ہیں اور بوآر شہر میں مکمل امن کی برقراری کے منتظر ہیں تاکہ اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئیں۔
https://taghribnews.com/vdcjmhevauqei8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ