تاریخ شائع کریں2016 8 July گھنٹہ 06:48
خبر کا کوڈ : 237486

سعودی عرب داعشی دہشتگردی کا شکار ہونےکا ڈرامہ کررہا ہے:کیون بیرٹ

سعودی عرب داعشی دہشتگردی کا شکار ہونےکا ڈرامہ کررہا ہے:کیون بیرٹ
امریکہ کے معروف سیاسی تجزیہ نگار’’کیون بیرٹ‘‘ نے پریس ٹی وی کےساتھ مختصر انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب جو عالمی دہشتگردی کا سب سے بڑا حامی ہےخودکو داعشی دہشتگردی کا شکار ہونےکا ڈرامہ کررہا ہے۔

انہوں نےکہاکہ سعودی عرب، ترکی، اسرائیل اورامریکہ نے اسلام کوبدنام اورمشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کرنے کیلئے داعش جیسے عناصر کو وجود میں لایا۔انہوں نےکہاکہ سعودی حکام نے حقیقت میں داعشی رجحان کو فروغ دینے میں اہم کرداراداکیا ہے۔

تجزیہ نگار کیون بیرٹ نے کہا کہ حقیقت میں داعش کو شامی وعراقی حکومت کے خلاف ایک ہتھیار کے طورپر وجود میں لایاگیا۔انہوں نےکہاکہ داعش جیسے وہابی دہشتگردوں کا سب سے بڑا مالی معاون سعودی عرب ہی ہے۔

کیون بیرٹ نے مسجدنبوی میں حالیہ دہشتگردانہ دھماکے کو مکمل طورپر اسلام مخالف کاروائی قراردیا۔انہوں نےکہاکہ ایسے دہشتگردانہ حملے انجام دینے والے لوگ ذہنی امراض کے شکار ہیں اور وہ جدید دنیا میں اقدار کے زوال پر ردعمل ظاہرکر رہے ہیں اورسعودی شاہی خاندان اس میں برابر کا شریک ہے۔

لبنان میں مشرق وسطیٰ امور کے ماہر جہاد مراقادیہ نے بھی پریس ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں داعش کو اقوام عالم کا اولین دشمن قراردیتے ہوئے کہاکہ دنیا کےسبھی ممالک کو سعودی عرب میں حالیہ دھماکوں کے بارے میں فکر کرنی چاہئے۔

انہوں  نےکہاکہ داعش ایک جغرافیائی وجود ہےجس کا شام وعراق میں حالیہ شکست سے زوال ہورہا ہے اورہرجگہ افراتفری مچانا اسکاپلان بھی ہے۔

قابل ذکرہے کہ داعش اور دیگر تکفیری دہشتگرد گروہ وہابی نظریات کہ جس کی سعودی عرب ترویج کررہا ہے عراق وشام میں لاکھوں لوگوں کا قتل عام کرکے اب دیگر یورپی و ایشیائی ممالک کو اپنے مظالم کا نشانہ بنارہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjoae8muqetxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ