تاریخ شائع کریں2017 27 May گھنٹہ 12:54
خبر کا کوڈ : 269382

کشمیر میں فوج نے آٹھ حریت پسند جوان شہید کردیئے

فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد کو لاٹھی چارج اور شیلنگ کا نشانہ بنایا گیا
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوج نے بارہمولا اور پلوامہ میں 8 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، جس کے بعد پورے کشمیر میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔
کشمیر میں فوج نے آٹھ حریت پسند جوان شہید کردیئے
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوج نے بارہمولا اور پلوامہ میں 8 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، جس کے بعد پورے کشمیر میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوج نے بارہمولا اور پلوامہ میں 8 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، جس کے بعد پورے کشمیر میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور فوج نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد کو لاٹھی چارج اور شیلنگ کا نشانہ بنا کر لہو لہان کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے رام پور اور اُڑی میں بھارتی افواج نے خفیہ اطلاع ملنے پر مبینہ طور پر حریت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا۔ فوج کے ترجمان کے مطابق فورسز اور حریت پسندوں میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 6 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشہور کشمیری حریت پسند برہان وانی کے جانشین سبزار بھٹ بھی اس جھڑپ میں جاں بحق ہوگئے۔

دوسرا واقعہ پلوامہ کے علاقے ترال میں پیش آیا جہاں کشمیری حریت پسندوں اور بھارتی فورسز میں شدید تصادم ہوا جس میں مزید 2 نوجوان شہید ہوگئے۔ بھارتی افواج نے شہید نوجوانوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

علاوہ ازیں ترال میں ہی کشمیری عوام نے بھارتی فوج کے بڑھتے ہوئے مظالم اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جس پر مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں میں شدید جھڑپیں ہوئی جن میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ ترال کے علاقے سائیموح میں بھارتی پولیس نے رہائشی عبدالرشید میر کا گھر نذر آتش کردیا اور مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے جب کہ تلاشی کے بہانے دیگر گھروں میں بھی گھس کر توڑ پھوڑ کی اور سامان کو نقصان پہنچایا۔
https://taghribnews.com/vdcjohe88uqemtz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ