تاریخ شائع کریں2017 19 August گھنٹہ 19:27
خبر کا کوڈ : 280181

افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی پر امریکہ کی تجدید نظر

طالبان کی بڑھتی ہوئی قوت کے پیش نظر 4ہزار فوجیوں کا افغانستان میں اضافہ کیا جائے
39 ممالک کے 12ہزار 447 فوجی افغانستان میں موجود ہیں کہ جس میں 2765 افراد فوجی مشیر کی حیثیت سے موجودہیں 7766افراد کا تعلق فضائی فوج سے ہے اور 1816 افراد کمانڈر کی حیثیت سے وہاں موجود ہیں
افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی پر امریکہ کی تجدید نظر
ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم مشیر اسٹیو بنن افغانستان میں امریکی افواج کی افزائش کے مخالف ہیں انھوں نے تجویز پیش کی ہے کہ بجائے یہ کہ وہاں تعداد بڑھائی جائے وہاں موجود افواج سے کام لیا جائے۔
 
تقریب، خبررساں ایجنسی﴿تنا﴾ کے مطابق، نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے اسی سال اس بات کا اعلان کیا تھا کہ افغانستان کی بگڑتی ہوئی حالت اور طالبان کی بڑھتی ہوئی قوت کے پیش نظر 4ہزار فوجیوں کا افغانستان میں اضافہ کیا جائے۔

رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹرامپ نے 19جولائی کو وائٹ ہاوس میں اپنے معاونین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا کہ جس میں افغانستان میں امریکہ کے کردار اور حکمت عملی پر تجدید نظر کی گئی۔

امریکہ کی فوج کو افغانستان میں مختلف چیلینجز کا سامنا ہے جس میں سے ایک، فوجی مشیروں کی تعداد ہے کیونکہ 39 ممالک کے 12ہزار 447 فوجی افغانستان میں موجود ہیں کہ جس میں 2765 افراد فوجی مشیر کی حیثیت سے موجودہیں 7766افراد کا تعلق فضائی فوج سے ہے اور 1816 افراد کمانڈر کی حیثیت سے وہاں موجود ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم مشاور اسٹیوبنن افغانستان میں امریکی افواج کی افزائش کے مخالف ہیں انھوں نے تجویز پیش کی ہے کہ بجائے یہ کہ وہاں تعداد بڑھائی جائے وہاں موجود افواج سے کام لیا جائے۔
https://taghribnews.com/vdcjoye8vuqeovz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ