تاریخ شائع کریں2017 21 January گھنٹہ 15:15
خبر کا کوڈ : 257718

تہران عمارت آتشزدگی، ایرانی صدر کا جائے وقوعہ کا دورہ

صدر حسن روحانی کو امدادی کاروائيوں کے حوالے سے بريفنگ دی گیئِ
تہران کی پيلاسکو عمارت کے آتشزدگی کے سانحے ميں ايرانی شہری بالخصوص فائر فائٹرز شہيد ہوئے ہيں
تہران عمارت آتشزدگی، ایرانی صدر کا جائے وقوعہ کا دورہ
اس موقع پر اعلی ايرانی حکام نے صدر مملکت حسن روحانی کو امدادی کاروائيوں اور عمارت کا ملبہ اٹھائے جانے کے حوالے سے بريفنگ دی.

تہران کے گورنر جنرل سيد حسين ہاشمی، ميئر قاليباف، تہران پوليس کے سربراہ بريگيڈير جنرل حسين ساجدی نيا سميت وزراء اس موقع پر ايرانی صدر کے ہمراہ تھے.

اسلامی جمہوريہ ايران کی حکومت نے تہران کی کثيرالمنزلہ عمارت کی آتشزدگی کے افسوسناک سانحے پر ہفتے کو ايک روزہ قومی سوگ کا اعلان کرديا.

تہران کی پيلاسکو عمارت کے آتشزدگی کے سانحے ميں ايرانی شہری بالخصوص فائر فائٹرز شہيد ہوئے ہيں جبکہ عمارت کے زمين بوث ہونے کی وجہ سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ہيں.

ايرانی صدر حسن روحانی نے جمعرات کے روز بهی وزير داخلہ کو حکم ديا ہے کہ تہران ميں تجارتی عمارت کی آتشزدگی اور تباہ ہونے کی وجوہات اور تفصيلات کو جلد سامنے لايا جائے.

پيلاسکو' تجارتی مرکز تہران ميں 1962 ميں تعمير کيا گيا تها. يہ عمارت 17 منزلوں پر مشتمل اور ايران ميں پہلی بار بننے والی جديد اور بلند عمارت تهی. اس عمارت ميں شاپنگ سيٹنرز، رہائشی فليٹس اور کپڑوں کی ورکشاپس قائم تهيں.
https://taghribnews.com/vdcjvae8ouqeiaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ