تاریخ شائع کریں2017 25 June گھنٹہ 11:50
خبر کا کوڈ : 272900

قطر سے ۴۵ ترک شہری بے دخل کردیئے گئے

انقرہ ایئرپورٹ پر اترتے ہی سیکورٹی حکام نے انہیں اپنی حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا ہے
حکومت ترکی فتح اللہ گولن اور ان کے حامیوں کو پندرہ جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کا ذمہ دار قرار دیتی ہے جس کی فتح اللہ گولن تردید کرتے ہیں۔
قطر سے ۴۵ ترک شہری بے دخل کردیئے گئے
 قطر نے پینتالیس ترک شہریوں کو بے دخل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت قطر نے فتح گولن کی تنظیم سے رابطے کے شبہہ میں پینتالیس ترک شہریوں کو بے دخل کردیا ہے اور ان افراد کو ایک ہوائی جہاز کے ذریعے ترکی واپس بھیج دیا گیا ہے جہاں انقرہ ایئرپورٹ پر اترتے ہی سیکورٹی حکام نے انہیں اپنی حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا ہے۔

حکومت ترکی فتح اللہ گولن اور ان کے حامیوں کو پندرہ جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کا ذمہ دار قرار دیتی ہے جس کی فتح اللہ گولن تردید کرتے ہیں۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ترکی نے قطر اور عرب ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد، دوحہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

قطر اور ترکی کے درمیان تعلقات میں ان دنوں کافی گرمجوشی پیدا ہوگئی ہے جبکہ دوحہ کے لیے انقرہ کی برآمدات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے پانچ جون کو قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے دوحہ پر دہشت گرد گروہوں کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjy8e8yuqeahz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ