تاریخ شائع کریں2016 18 December گھنٹہ 10:13
خبر کا کوڈ : 254207

تکفیری گروہ پیغمبر رحمت ص کی سیرت طیبہ کے برخلاف عمل کر رہے ہیں

بعض گروہوں کو اسرائیل کے ساتھ روابط برقرار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
الجزائر سے تعلق رکھنے والے نامور مصنف عدہ فلاحی نے کہا ہے کہ تکفیری گروہ پیغمبر رحمت ص کی سیرت طیبہ کے برخلاف عمل کر رہے ہیں۔
تکفیری گروہ پیغمبر رحمت ص کی سیرت طیبہ کے برخلاف عمل کر رہے ہیں
الجزائر سے تعلق رکھنے والے نامور مصنف عدہ فلاحی نے کہا ہے کہ تکفیری گروہ پیغمبر رحمت ص کی سیرت طیبہ کے برخلاف عمل کر رہے ہیں۔

تیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عدہ فلاحی نے استعمار کے مد مقابل اجزائر کے عوام کی استقامت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ الجزائر کے عوام اسلامی انقلاب کی ابتدا سے ہی اس کی حمایت کر رہیں اور دشمنوں کی دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی حد درجہ کوششوں کے باوجود ہمارا یہ قلبی رابطہ آج بھی برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشروں کی بنیادی مشکل تکفیری گروہوں کی موجودگی اور بعض تبلیغاتی اداروں کی جانب سے انکی حمایت کیا جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ سرزمین پیغمبر اکرم ص بھی ان تکفیری گروہوں کی حمایت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تقریب بین مذاہب کی کوششیں کرنی چاہئیں اور اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ بعض افراد کہ جو اسرائیل سے اپنے روابط برقرار کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے اہداف میں کامیاب ہوجائیں۔
https://taghribnews.com/vdcjyxe8auqei8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ