تاریخ شائع کریں2014 2 June گھنٹہ 00:02
خبر کا کوڈ : 160201
حضرت امام حسین علیہ السلام کا یوم ولادت

حضرت امام حسین علیہ السلام کا یوم ولادت

ایران کے ہر چھوٹے بڑے شہر اور قریے میں ہرجگہ خوشی کاسماں ہے لوگوں نے اپنے گھروں اور گلی کوچوں میں سجاوٹ اور چراغاں کیا ہے
مشہد مقدس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام علی بن موسی الرضا علیھماالسلام کے روضہ اقدس نیز قم المقدسہ میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھاکے روضے کو نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، ان روضہ ہائے مقدسہ پر کیا گيا چراغاں دیکھنے کے لائق ہے
حضرت امام حسین علیہ السلام کا یوم ولادت
آج اسلامی جمہوریہ ایران سمیت ساری دنیا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیارے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کے روز ولادت باسعادت کی مناسبت جشن اور خوشیاں منائي جارہی ہیں۔ ایران کے ہر چھوٹے بڑے شہر اور قریے میں ہرجگہ خوشی کاسماں ہے لوگوں نے اپنے گھروں اور گلی کوچوں میں سجاوٹ اور چراغاں کیا ہے۔ تمام مقدس مقامات کو سجایا گيا ہے اور ان پر بڑی خوبصورتی سے چراغاں کیا گيا ہے۔ مشہد مقدس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام علی بن موسی الرضا علیھماالسلام کے روضہ اقدس نیز قم المقدسہ میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھاکے روضے کو نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، ان روضہ ہائے مقدسہ پر کیا گيا چراغاں دیکھنے کے لائق ہے۔ تین شعبان کی مناسبت سے گذشتہ شب ہی سے محفلوں اور قصیدہ خوانی کا سلسلہ شروع ہوگيا تھا۔ روضہ ہائے مقدسہ میں خصوصی پروگرام رکھے گئے ہیں جن میں شعراء اور مقررین حضرات اہل بیت نبوت و عصمت کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ علماء اعلام و مراجع کرام کے گھروں میں بھی محلفوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔ ایران اسلامی کے ہر شہر و قریے خصوصا مذہبی شہروں میں عوام کو مٹھائياں اور شربت تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔ ایران میں اس ہفتے حضرت امام حسین، آپ کے بھائي حضرت ابوالفضل العباس اور آپ کے بیٹے حضرت امام سید سجاد علیہ السلام کے روز ہائے ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن منائے جارہے ہیں محلفوں اور تقریبات کا یہ سلسلہ منگل تک جاری رہے گا۔ ادھر عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کربلائے معلی، نجف اشرف، کاظمین اورسامرا کے روضہ ہائے مقدسہ پر بھی نہایت دیدہ زیب چراغان کیا گيا ہے اور ان روضوں میں دسیوں لاکھ افراد محافل قصیدہ خوانی میں شرکت کرکے حضرت سید الشہدا کے روز ولادت باسعادت کی خوشیاں منار ہے ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان میں آج دوسری شعبان ہے لیکن تیسری شعبان کی تیاریاں ایک ہفتہ پہلے ہی سے شروع ہوچکی ہیں۔ لبنان میں بھی اھل بیت عصمت و طہارت کے چاہنے والوں نے نواسہ رسول کے روز ولادت باسعادت کی مناسبت سے شہروں اور قریوں کو سجایا ہے اور ایک دوسرے کو مٹھائياں کھلارہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjyyevvuqem8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ