QR codeQR code

سوڈان میں ایک کروڑ 90 لاکھ افراد کو بھوک کے خطرے سے دوچار

6 May 2023 گھنٹہ 16:28

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے حوالے سے کہا ہے کہ سوڈان میں جاری بحران آنے والے مہینوں میں ایک کروڑ 90 لاکھ سے زائد افراد کو بھوک اور شدید غذائی قلت کے خطرے سے دوچار کر سکتا ہے۔

اقوام متحدہ نے انتباہ کیا ہے کہ سوڈان میں جاری خانہ جنگی اور بحران آنے والے مہینوں میں ایک کروڑ 90 لاکھ افراد کو بھوک کے خطرے سے دوچار کر دے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے حوالے سے کہا ہے کہ سوڈان میں جاری بحران آنے والے مہینوں میں ایک کروڑ 90 لاکھ سے زائد افراد کو بھوک اور شدید غذائی قلت کے خطرے سے دوچار کر سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق 15 اپریل کو سوڈان کے دارالحکومت خرطوم اور مختلف شہروں میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان تازہ جھڑپیں شروع ہو گئیں جس کے نتیجے میں سوڈان سے غیر ملکی شہریوں کو انخلا کرنا پڑا۔

سوڈان میں موجودہ بحران ملک کے دو طاقتور ترین جرنیلوں کے درمیان تنازع اور دشمنی کا نتیجہ ہے، ایک طرف فوج کے کمانڈر اور عبوری حکومت کے سربراہ عبدالفتاح برہان اور دوسری طرف ان کے نائب اور سوڈان ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر جنرل حمیدتی ہیں۔

خبر کا کوڈ: 592546

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/article/592546/سوڈان-میں-ایک-کروڑ-90-لاکھ-افراد-کو-بھوک-کے-خطرے-سے-دوچار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com