صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ايراني عوام کو دنيا بھر ميں خوشحال زندگي کا نظرياتي علمبردار قرار ديا ہے۔
ا۔ج۔ ایران کے صدر :
ايراني قوم اچھي زندگي کي علمبردار ہے
تنا (TNA) برصغیر بیورو
اردو ٹی وی , 15 Jul 2013 گھنٹہ 12:15
صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ايراني عوام کو دنيا بھر ميں خوشحال زندگي کا نظرياتي علمبردار قرار ديا ہے۔
تقریب نیوز (تنا): صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ايراني عوام کو دنيا بھر ميں خوشحال زندگي کا نظرياتي علمبردار قرار ديا ہے۔ وہ اتوار کے روز تہران کے پرديس سائنس و ٹيکنالوجي پارک ميں تحفظ ماحوليات سے متعلق متعدد منصوبوں کي تقريب رونمائي سے خطاب کررہے تھے۔
صدر احمدي نژاد نے ايراني سائنسدانوں کي تحقيقات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ايراني قوم شروع ہي سے دوسروں کي زندگي کو خوبصورت اور حسين بنانے کے لئے کوشاں رہي ہے اور يہ قوم دنيا ميں خوشحال زندگي کي سوچ کي عملبردار رہي ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسان کو انسانيت کا لطف اٹھانے کے لئے سلامتي کي نعمت چاہيے۔
صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد کا کہنا تھا کہ بيمارياں اور معذورياں انساني اعمال کے نتيجے ميں پيدا ہوتي ہيں اور بيماريوں پر قابو پاکر معاشرے ميں صحت و سلامتي قائم کي جاتي ہے۔
صدرمملکت نے کہا کہ بيماريوں کي روک تھام اور ان پر قابو پانے کے لئے ہميں علم و دانش کي ضرورت ہے اور ايران اس جانب تيزي کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران اس وقت سائنس و ٹيکنالوجي کے ميدان ميں دنيا کے ترقي يافتہ ملکوں ميں شمار ہوتا ہے اور لاتعداد ضروري آلات و وسائل آج نہ صرف ملک کے اندر تيار کئے جارہے ہيں بلکہ ايران انہيں برآمد بھي کر رہا ہے۔
انہوں نے سرطان کي مختلف دواؤں کي اندرون ملک تياري کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج نہ صرف سرطان بلکہ بانجھ پن کے علاج کي مختلف دوائيں بھي ايران کے اندار تيار کي جارہي ہيں۔
انہوں نے کہا کي ايراني سائنسدانوں نے مختلف طرح کي ليزر شعاعوں کي تياري ميں کاميابي حاصل کرلي ہے جنہيں بيماريوں کے علاج کے لئے استعمال کيا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹيکنالوجي کي يہ ترقي نہ صرف ايران بلکہ پوري دنيا کے لوگوں کے لئے خوشحال زندگي کا پيغام ثابت ہوگي۔
خبر کا کوڈ: 135748