QR codeQR code

سید عمّار حکیم :

باہمی گفتگو اور اتفاق رائے علاقائی بحرانوں کا واحد حل

تنا (TNA) برصغیر بیورو

اردو ٹی وی , 16 Jul 2013 گھنٹہ 10:27

عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ نے باہمی گفتگو اور اتفاق رائے کو علاقے کے بحرانوں کے حل کا بہترین راہ قرار دیا ہے۔


تقریب نیوز (تنا): مجلس اعلی اسلامی عراق کے سرابرہ سید عمّار حکیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ باہمی گفتگو اور سیاسی گروہوں کے درمیان باہمی صلاح مشوروں اور اتفاق رائے کو علاقے خاصطور پر عراق میں امن و استحکام اور سلامتی کے لئے بہترین راہ حل قرار دیا ہے۔
 
عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ نے مزید کہا کہ گفتگو کی منطق عراق، شام، بحرین اور مصر میں سعادت و خوشبختی، عزت و وقار اور امن و استحکام کے لئے تنہا راہ ہے۔
 
سید عمار حکیم نے کہا ان ملکوں کی صورت حال کا تقاضا یہ ہے کہ گفتگو اور عوامی عزم و ارادے کی تقویت کے ذریعے باہمی اختلافات کے خاتمے کی کوشش کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 135822

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/135822/باہمی-گفتگو-اور-اتفاق-رائے-علاقائی-بحرانوں-کا-واحد-حل

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com