ایرانی پارلیمنٹ میں گرگان اور آق قلا کی عوام کے نمائندے نے قرآن کریم کو مسلمانوں کی زندگی کا آئین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے مہینوں کی نسبت رمضان المبارک کے مہینے میں قرآن کریم کی تلاوت کرنے کا بہت زیادہ ثواب ہے۔
حجۃ الاسلام سید علی طاہری :
قرآن کریم مسلمانوں کا ضابطہ حیات ہے
تنا (TNA) برصغیر بیورو
شبستان , 17 Jul 2013 گھنٹہ 13:23
ایرانی پارلیمنٹ میں گرگان اور آق قلا کی عوام کے نمائندے نے قرآن کریم کو مسلمانوں کی زندگی کا آئین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے مہینوں کی نسبت رمضان المبارک کے مہینے میں قرآن کریم کی تلاوت کرنے کا بہت زیادہ ثواب ہے۔
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے رکن حجۃ الاسلام سید علی طاہری نے رمضان المبارک میں رمضان کے ساتھ نامی پروگرام میں کہا ہے کہ قرآن کریم مسلمانوں کی زندگی کا آئین ہے اور یہ جو تاکید کی گئی ہے کہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ قرآن کریم کی تلاوت کرو یہ اس لیے ہے کہ دوسرے مہینوں کی نسبت اس مقدس مہینے میں قرآن کریم کی تلاوت کرنے کا زیادہ ثواب ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگرچہ ہر وقت قرآن کریم کی تلاوت کرنا ثواب ہے لیکن چونکہ قرآن کریم اس مقدس مہینے میں نازل ہوا ہے اور ایک قسم کی ثقافت بن گیا ہے بنابرایں اس مہینے میں تلاوت قرآن کریم کا زیادہ ثواب ہے۔
صوبہ گلستان کے محکمہ اسلامی تبلیغات کے تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام طاہری نے کہا ہے کہ جوچیز سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے وہ قرآن کریم میں غور و حوض کرنا ہے کیونکہ کلام خدا کے معانی کو سمجھ اور اس میں غورفکرکر کے اس پر عمل کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ: 135961